Aap Ki Yaad Mein By Nabiha Sibtain

Aap Ki Yaad Mein is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Nabiha Sibtain. You can also read more poetries of Nabiha Sibtain on this page of UrduPoint.

آپ کی یاد میں

نبیہا سبطین

غزل لکھوں اس کے نام پر

کہ وہ لڑکی اچھی لڑکی ہے

میرے من کو بھاتی ہے

شور بہت مچاتی ہے

لڑتی نہیں ہے مجھ سے

ہر بات اپنی بتاتی ہے

الگ سوچتی ہے سب سے

اپنی عمر سے بڑے کام کرتی ہے

جذباتی بھی ہے

ضدی بھی ہے

پر میری بات مانتی ہے

بھروسہ نہیں کرتی کسی پہ

پر مجھے اپنا مانتی ہے

کتابیں پڑھ کر مجھے سناتی ہے

میں کہیں بھی ہوں

جہاں بھی ہوں

آواز دے کے بلاتی ہے

میں منظر سے غائب ہو جاؤں

پریشان ہو جاتی ہے

میں عام سا انسان ہوں

مجھے مہان بناتی ہے

عادات بہت اچھی ہیں

سلجھی ہوئی لڑکی ہے

جھوٹ کا سہارا لیتی نہیں

سچ کہہ ڈالتی ہے

ڈرتی نہیں کسی سے بھی

حق کی بات کرتی ہے

سب کا خیال رکھتی ہے

سب کی بات سنتی ہے

مجھے کھونے سے ڈرتی ہے

درد کو مزہ سمجھتی ہے

ہر انداز سے دنیا دیکھتی ہے

سب سے دوستی رکھتی ہے

مسلے بھی حل کرتی ہے

صبح و شام رہتی ہے مصروف

میرے لئے وقت نکالتی ہے

مجھے ہر وقت یاد کرتی ہے

راتوں کو رو بھی دیتی ہے

خوابوں میں روز دیکھتی ہے

مسافروں میں میرا عکس ڈھونڈتی ہے

کہ کہیں تو مل جاؤں

بہت طویل سفر کرتی ہے

کاموں سے ڈرتی نہیں

ہر کام وقت پر کرتی ہے

زیور اس کو پسند نہیں

پر پائل پاس رکھتی ہے

بڑی بڑی باتیں

آرام سے کہتی ہے

ہر کیفیت مجھے بتاتی ہے

خوش ہوتی ہے مجھے دیکھ کر

پھولے نہیں سماتی ہے

سمجھدار بہت ہے

عقل سے کام لیتی ہے

دل سب کا موہ لیتی ہے

غصہ نہیں آتا اسے

پر زبردستی دکھاتی ہے

آزادی سے جیتی ہے

مرضی اپنی کرتی ہے

روح کو اول مانتی ہے

سب کو پہچان جاتی ہے

اندر سے بہت سادہ ہے

بہت خالص جذبات رکھتی ہے

میں اس سے ملا بھی ہوں

ملنے سے ڈرا بھی ہوں

وہ گھر میں سب بتاتی ہے

کچھ نہیں چھپاتی وہ

روح سے روح ملاتی ہے

دعاؤں میں یاد رکھتی ہے

معصوم سی سادہ لڑکی ہے

بارش میں بھیگ جاتی ہے

ڈانٹ بھی خوب کھاتی ہے

سامنے ہنستی رہتی ہے

سب سے ہنس کے ملتی ہے

روتی ہے جب تھکتی ہے

رات کو جب وہ سوتی ہے

آنسو خود صاف کرتی ہے

اور روتے روتے سو جاتی ہے

خواب میں جب وہ دیکھتی ہے

میں اس کے ساتھ ہوں

حوصلہ مجھ سے لیتی ہے

اور صبح تازہ دم ہو کر

اپنا آغاز کرتی ہے

وطن سے محبت کرتی ہے

اس کے لئے سب کرتی ہے

جنگ نہیں کرتی کسی سے

پر تنگ سب کو کرتی ہے

حیا بہت ہے اس میں

نقاب میں وہ رہتی ہے

میں بہت عزیر ہوں اس کو

مجھے چہرہ نہیں دیکھاتی ہے

روز بات کرتی ہے مجھ سے

مذاق بہت کرتی ہے

میں جانتا ہوں

ہر عادت سے متاثر ہوتا ہوں

مگر امید نہیں دلاتا

کہیں دیر نا ہو جائے

وہ دیوانی میرے انتظار میں

کہیں گھائل نا ہو جائے

وہ ہار نا مان جائے

میں لوٹ کر نا آیا

تو نا جانے کیا ہو جائے

اسکو بتاتا نہیں ہوں میں

نئی راہ دیکھاتا نہیں ہوں میں

میں اس کو اور بہادر دیکھنا چاہتا ہوں

ہر انداز سے پرکھنا چاہتا ہوں

کہ مجھ کو بھول جائے وہ

کسی موسم کی طرح

خزاں کے پتوں کی طرح

میں نا امید کرتا ہوں

اسے صبر دیتا ہوں

وہ یقین کرتی ہے

قدر کرنے میں ماہر ہے

بہت عزت کرتی ہے

میں فخر کرتا ہوں

خدا کا شکر کرتا ہوں

ایک تو تو نے ایسی بنائی

جو میری روح سے ملتی ہے

ابھی میری منزل مجھے ملی نہیں

اور تمہارا ساتھ ایسے مجھے پانا نہیں

پہلے کچھ بن تو جاؤں میں

کچھ کر کے دکھاؤں میں

عملی میدان میں آنے دو

نام اپنا بنانے دو

تم جیسا نہیں ہوں میں

نکموں کا سردار ہوں

تمہاری طرح شعر مجھے کہنا نہیں آتا

ہر چیز کو جگہ پر مجھے رکھنا نہیں آتا

میں اچھا نہیں ہوں مان لو نا

ناکام شخص ہوں جان لو نا

تعریف تمہاری کرتا ہوں

تم جھٹ سے میری کر دیتی ہو

تم زیادہ اچھی ہو مجھ سے

میں بہت عام سا ہوں

میں جب بھی برا کہتا ہوں خود کو

وہ خفا سی ہو جاتی ہے

اگر میں بہتر تو آپ بہترین

ایسا کہتی ہے وہ

فرمانبردار بھی ہے

گھر والوں کی لاڈلی ہے

کہتی ہے آپ کے جیسی ہوں

آپ میرے میں آپ کی ہوں

میرے لئے ایسا نا کرو

میں ناجانے کب کہاں چلا جاؤں

مجھے اپنی عادت نا بناؤ

میں دور ہو گیا تو

میں پردیس چلا گیا تو

کہاں کہاں ڈھونڈوں گی مجھے

کہاں کہاں پکارو گی مجھے

میں لوٹ کر نا آیا تو

مجھے بے وفا تم کہنا

مجھے ہرجائی بھی کہنا

یہی سچائی ہے کہنا

مگر تم ذہین اتنی ہو

سب سمجھ جاتی ہو

مجھے تم پھر بھی یاد کرو گی

میری تصویریں پاس رکھتی ہو

ان سے گھنٹوں بات کرتی ہو

علم سے محبت ہے اسے

فلسفے سے عشق ہے اسے

مجھے اس میں سماتی ہے

نئے انداز سکھاتی ہے

جوش بہت ہے اس میں

بچوں کو پڑھاتی ہے

میں تنگ نہیں ہوتا اس سے

بری مجھے وہ لگتی نہیں

وہ بہت شاندار ہے

اس جیسی کوئی نہیں

بے مثال ہے

چالاکیاں کرتی نہیں

سیاست کھیلتی نہیں

دوسروں کی سیاست کو

بہت خوب حل کرتی ہے

میں چاہتا ہوں وہ میری ہو

پر کیسے کہوں کہ میری ہو

کسی نے اس کو دیکھا نہیں

عادات سے پہچانی جاتی ہے

آواز بہت سریلی ہے

میں نے سنی ہے بار بار

جیسے وہ میری سنتی ہے

مجھے غور سے دکھتی ہے

میں گر نا سنوں اس کی بات

مجھے بار بار بلاتی ہے

سب مجھے سناتی ہے

میں اس کی باتیں سن کر

ہنستا رہتا ہوں

جیسے وہ ہنستی ہے

میں دن بھر کی تھکن بھول جاتا ہوں

جیسے وہ بھول جاتی ہے

میری لئے وہ خاص ہے

جیسے میں اس کے لئے خاص ہوں

میں اس سے محبت کرتا ہوں

جیسے وہ محبت کرتی ہے

یک طرفہ میں نہیں ہے اس کا عشق

پر اسے میں بتاتا نہیں

خوشی سے جھوم جائے گی

پھر سب کو بتائے گی

میں اچھے وقت کے انتطار میں ہوں

جیسے وہ وقت کے انتظار میں ہے

ہاں ہم دونوں ایک جیسے ہیں

ہاں ہم دونوں ایک جیسے ہیں

نبیہا سبطین

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(280) ووٹ وصول ہوئے

Aap Ki Yaad Mein by Nabiha Sibtain - Read Nabiha Sibtain's best Shayari Aap Ki Yaad Mein at UrduPoint. Here you can read the best poetry Aap Ki Yaad Mein of Nabiha Sibtain. Aap Ki Yaad Mein is the most famous poetry by emerging poet, Nabiha Sibtain. People love to read poetry by Nabiha Sibtain, and Aap Ki Yaad Mein by Nabiha Sibtain is best among the poetry collection by new poet Nabiha Sibtain.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Nabiha Sibtain. On this page, you can read Aap Ki Yaad Mein by Nabiha Sibtain. Aap Ki Yaad Mein is the best poetry by Nabiha Sibtain.

Read the Nabiha Sibtain's best poetry Aap Ki Yaad Mein here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Nabiha Sibtain, regard it as the best poetry Aap Ki Yaad Mein of Nabiha Sibtain.

We recommend you read the most famous poetry, Aap Ki Yaad Mein of emerging poet Nabiha Sibtain, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.