Mehandi By Najma Shaheen
Mehandi is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Najma Shaheen. You can also read more poetries of Najma Shaheen on this page of UrduPoint.
مہندی
نجمہ شا ھین
نینوں میں نیر پروتی ہیں ، یہ پایل ،چوڑیاں اور مہندی
جیون کے ساز پہ روتی ہیں ، یہ پایل ، چوڑیاں اور مہندی
اک یاد پڑی ہے آنگن میں، اک شام رکھی ہے جیون میں
اک درد کا بوجھ بھی ڈھوتی ہیں ، یہ پایل ،چوڑیاں اور مہندی
جب ہلکی سی اک آہٹ پر میرا دل چونک سا اٹھتا ہے
پھر دھیان کے دشت میں سوتی ہیں ، یہ پایل ،چوڑیاں اور مہندی
جب پھول بھرے اس موسم میں پنچھی بھی گیت نہیں گاتے
پھر آس کے بیج کیوں بوتی ہیں ، یہ پایل ،چوڑیاں اور مہندی
اک چاک پہ رقص میں رہتی ہیں ، یہ لڑکیاں اشک بہاتی ہیں
پھر ان کے جیسی ہوتی ہیں ، یہ پایل ،چوڑیاں اور مہندی
چنری کے سارے رنگوں میں ، اور پیار پریت کی جنگوں میں
جیون کے رنگ سموتی ہیں ، یہ پایل ،چوڑیاں اور مہندی
پہلے تو پاگل ہوتی ہے کوئی تنہا کسی کی یادوں میں
پھر ہوتے ہوتے ہوتی ہیں ، یہ پایل ،چوڑیاں اور مہندی
جیون کی ان زنجیروں سے اور اجڑی ہوئی تصویروں سے
اب درد کا میل بھی دھوتی ہیں ، یہ پایل ،چوڑیاں اور مہندی
میں تو بس جاگتی رہتی ہوں ، یہ کب تک میرا ساتھ دیں اب
تھک کے آخر سوتی ہیں ، یہ پایل ،چوڑیاں اور مہندی
کوئی ساز نہیں ، ہم راز نہیں ، آواز نہیں، انداز نہیں
شاہیں ایسی بھی ہوتی ہیں ، یہ پایل ،چوڑیاں اور مہندی
ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ
نجمہ شا ھین
© UrduPoint.com
All Rights Reserved
(925) ووٹ وصول ہوئے
More Poetry of Najma Shaheen
مجھے جانا ہے جاناں کی طرف
Najma Shaheen - نجمہ شا ھین
mujhay jaana hay janaan ki traf
زندگی رک جا
Najma Shaheen - نجمہ شا ھین
song
مہندی
Najma Shaheen - نجمہ شا ھین
mehandi
گلی
Najma Shaheen - نجمہ شا ھین
GALI
نگا ھوں کا حصا ر
Najma Shaheen - نجمہ شا ھین
nigaahoon ka hisaar
مجھ کو وہ حسرتوں کی یوں تصویر کر گیا
Najma Shaheen - نجمہ شا ھین
hasratoon ki tasweer
فریبِ ہستی میں رہنے والے رہے ترا یہ جہاں سلامت
Najma Shaheen - نجمہ شا ھین
RAHAY TEYRA JAHAAN SALAMATT
ھجر
Najma Shaheen - نجمہ شا ھین
JIJAR
Mehandi by Najma Shaheen - Read Najma Shaheen's best Shayari Mehandi at UrduPoint. Here you can read the best poetry Mehandi of Najma Shaheen. Mehandi is the most famous poetry by emerging poet, Najma Shaheen. People love to read poetry by Najma Shaheen, and Mehandi by Najma Shaheen is best among the poetry collection by new poet Najma Shaheen.
At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Najma Shaheen. On this page, you can read Mehandi by Najma Shaheen. Mehandi is the best poetry by Najma Shaheen.
Read the Najma Shaheen's best poetry Mehandi here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Najma Shaheen, regard it as the best poetry Mehandi of Najma Shaheen.
We recommend you read the most famous poetry, Mehandi of emerging poet Najma Shaheen, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.