Ravi Ka Bayan By Rameez Ahmed

Ravi Ka Bayan is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Rameez Ahmed. You can also read more poetries of Rameez Ahmed on this page of UrduPoint.

راوی کا بیان

رمیض احمد

برسوں پہلے راوی نے‘ دیکھا تھا اپنی آنکھوں سے

کہتا ہے اپسرا‘ حور و پری‘ مہتاب رخے‘ گلنار لبے

اتنی الہڑ‘ شوخ و حسیں‘ ہر سوچ گنوا کے رکھ دیتی

کچھ بھی جو کہنے کو بیٹھیں‘ ہر بات بھلا کے رکھ دیتی

کہتا ہے اس کی زلفیں‘ ریشم کی سی لگتی تھیں

کتنے قرینے سے ساری شانوں پہ آ کر سجتی تھیں

اگر سجانے کو رکھیں‘ بالوں سے پھول پھسل جاتے

اس کے ریشم جیسے بال‘ کندھوں پر آ کر کھِل جاتے

اس کی جبیں جو ننگ ہوئی تو شب میں سویرا ہو جاتا

ماتھے پر زلف جو پڑ جاتی تو دن میں اندھیرا ہو جاتا

کہتا ہے کہ اس کی بھنویں باریکی سے پھیلا کرتی تھیں

کہتا ہے اس کی پلکوں سے پریاں بھی کھیلا کرتی تھیں

ایسی کالی آنکھیں تھیں کاجل کی سیاہی ماند پڑے

نظر ذرا سا وار کرے تو قدموں میں آ چاند پڑے

کہتا ہے اس کی آنکھیں آہو کی سی لگتی تھیں

باریک بھنویں‘ کالی پلکیں‘ آنکھوں پہ بڑی ہی سجتی تھیں

کتنے ہی شمعوں والے‘ لَو لیتے اس کی آنکھوں سے

ساگر موتی تیار کریں‘ آنسو لیتے تھے آنکھوں سے

پھول جو سونگھ کے رکھ دیتی‘ مرجھا کے بھی مہکا کرتے تھے

اس کی سانس کی خوشبو سے مومن بھی بہکا کرتے تھے

اس کے ہونٹ گلابوں کی لالی کو بڑھایا کرتے تھے

کبھی بن کے شرر پانی پیتے‘ پانی کو جلایا کرتے تھے

ہنستی تو اس کے ہونٹوں میں موتی سے چمکا کرتے تھے

ہونٹوں کی کماں سی بنتی تھی‘ گالوں پہ بھنور سے پڑتے تھے

صراحی جیسی گردن سے پانی بھی اترتا دکھتا تھا

ایک اکیلا بال بھی اس کی گردن سے گزرتا دکھتا تھا

کہتا ہے اس کی شہ رگ زیور کو سینچا کرتی تھی

گردن کی گلابی سی رنگت ہونٹوں کو کھینچا کرتی تھی

کہتا ہے کہ جب پوشاک بدن پہ آیا کرتے تھے

اس کے نازک سے کندھے وہ بوجھ اٹھایا کرتے تھے

اس کی مرمریں بانہوں میں ہلکی سی گرمی ہوتی تھی

کہتا ہے اس کے ہاتھوں میں ریشم کی نرمی ہوتی تھی

کہتا ہے اس کی کلائی میں جب چوڑیاں چھنکا کرتی تھیں

اٹکھیلیاں پریاں آ آ کر اس کے انگنا کرتی تھیں

میز بھی جھوم کے رہ جاتی‘ جب کہنی ٹیکا کرتی تھی

چہرے کے نیچے ہاتھ رکھے جب ٹک ٹک دیکھا کرتی تھی

وہ ہاتھ جہاں پر رکھتی دیتی‘ وہ کام وہاں ہی ہو جاتا

یہ وہ کم کم کرتی ورنہ ہر راز نہاں ہی ہو جاتا

چاند ہتھیلی پر رکھ کر آنگن میں اُجالا کرتی تھی

پتھر بھی ہوا میں تیرتے جب ہاتھوں سے اُچھالا کرتی تھی

سمٹ سکڑ کر رہ جاتے‘ پوروں کے اوپر کے حصے

ناخن کی لالی بڑھ جاتی جب پانی میں ڈالا کرتی تھی

جب وہ لہرا کر چلتی تو کمر میں بل سا پڑتا تھا

اس کی کمر کے بل پہ دریا رستہ بدلہ کرتا تھا

کہتا ہے اس کا چلنا ہرنی جیسا لگتا تھا

اس شوخ کا چھاتی پر چلنا‘ دھرتی کو کیسا لگتا تھا

ران پہ ران چڑھا کر وہ جب بیٹھتی تو کیا لگتی تھی

دیکھنے والوں کے دل میں ہر لمحہ حسرت جگتی تھی

ننگے پیروں اکثر صبح جب گھاس پہ گھوما کرتی تھی

اس کے پیروں کے تلوے وہ پیار سے چوما کرتی تھی

اس کو دو زانو بیٹھے جب کافی لمحے ہو جاتے

تھک ہار کے اس کی عادت سے گھٹنے بھی آخر سو جاتے

چشمے کا پانی جب وہ پاؤں سے اُچھالا کرتی تھی

ہر اک قطرے میں کیسے نیا رنگ نکالا کرتی تھی

اس کے نرم سے ٹخنے کو جب پائل زخمی کر دیتی

اس کی وہ زخمی سی رگ ماحول میں گرمی کر دیتی

جب بھی حیا کا رنگ پڑے‘ رخسار کی لالی ہو جاتی

رات کے سائے بڑھنے سے پلک اور بھی کالی ہو جاتی

چہرے پر زلف بکھر جائے تو شب کا سماں ہی ہوتا تھا

راوی کو اس کے ہونٹوں پر پنکھڑی کا گماں ہی ہوتا تھا

کچھ خاص حقیقت نہ تھی سب‘ راوی کا بیاں ہی ہوتا تھا

حسن سے دنیا جل جائے‘ ایسا کہاں ہی ہوتا تھا

دیکھا تھا ہم نے بھی‘ ایسا بھی رخِ مہتاب نہ تھا

اس کے شہر میں بھی ہر دن کیا اگتا آفتاب نہ تھا

گر ایسا حسن وہ قاتل تھا‘ راوی بھی نہ جل کے مر جاتا

کافر ہو کر مرتا وہ کچھ عشق نرالا کر جاتا

اس کی گلی کے مکیں بھی کیا شمعیں نہ جلایا کرتے تھے

اہلِ شہر خوشیاں اپنی‘ اس کے بنا بھی منایا کرتے تھے

رمیض احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(271) ووٹ وصول ہوئے

Ravi Ka Bayan by Rameez Ahmed - Read Rameez Ahmed's best Shayari Ravi Ka Bayan at UrduPoint. Here you can read the best poetry Ravi Ka Bayan of Rameez Ahmed. Ravi Ka Bayan is the most famous poetry by emerging poet, Rameez Ahmed. People love to read poetry by Rameez Ahmed, and Ravi Ka Bayan by Rameez Ahmed is best among the poetry collection by new poet Rameez Ahmed.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Rameez Ahmed. On this page, you can read Ravi Ka Bayan by Rameez Ahmed. Ravi Ka Bayan is the best poetry by Rameez Ahmed.

Read the Rameez Ahmed's best poetry Ravi Ka Bayan here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Rameez Ahmed, regard it as the best poetry Ravi Ka Bayan of Rameez Ahmed.

We recommend you read the most famous poetry, Ravi Ka Bayan of emerging poet Rameez Ahmed, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.