سابق حکمرانوں نے غریب قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبایااور ان گنت مسائل سے دوچار کیا ‘میاں اسلم اقبال

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات لارہے ہیں، وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں کو ایک ہی فارم پر لایاجائیگا معیشت مشکلات سے نکل کر تیزی سے استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، جلد گروتھ کی طرف بھی جائے گی ‘وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر

ہفتہ 16 فروری 2019 16:32

سابق حکمرانوں نے غریب قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبایااور ان گنت مسائل سے دوچار کیا ‘میاں اسلم اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) زیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے حلقہ این اے 126میں تقریبا 2 کروڑ روپے کے بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا - وزراء نے ظفر کالونی ، ڈھولن وال اور سید پور میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا- صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی دیانتداری کی وجہ سے دوست ممالک سے پاکستان کو امداد ملی ہے اور وہ یہاں سرمایہ کاری کررہے ہیں - سابق حکمرانوں نے غریب قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبایااور ان گنت مسائل سے دوچار کیا - اب ملک میں حکمران بدلے ہیں جو نیک نیتی سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کررہے ہیں - ہماری حکومت میں کوئی احتساب الرحمن نہیں جو قطر میں بیٹھ کر ایل این جی کے ٹھیکے کرائے -ہماری حکومت نے ملک میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دیاہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کسی وفاقی یا صوبائی وزیر کا کوئی کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیاکیونکہ ہم عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں-انہوںنے کہاکہ سعودی ولی عہد کے حالیہ دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری آئے گی - پنجاب حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے زبردست پالیسی دی ہے - ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات لارہے ہیں- وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں کو ایک ہی فارم پر لایاجائے گا- انسپکٹر لیس رجیم بھی متعارف کرایاجارہاہے جس سے کوئی انسپکٹر انسپکشن کے نام صنعت کاروں کو تنگ نہیں کرسکے گا -صوبائی وزیر نے کہاکہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوچکا ہے کہ آئندہ صوبائی حکومتیں سپیشل اکنامک زونز بنائیں گی جبکہ وفاقی حکومت یہاں گیس اور بجلی کی سہولتیں فراہم کرے گی اور انکم ٹیکس میں دس سال کی چھوٹ بھی دی جائے گی -وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ این اے 126 میں پہلے مرحلے میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 10 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے - انسولیٹر تبدیل کئے جارہے ہیں جس سے حادثات سے بچاؤ ممکن ہوگا - بکھری ہوئی تاروں کو بھی درست کیاجارہاہے - انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کو خسارے ورثے میں ملے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں - انہوں نے کہاکہ دوست ممالک سے امداد وزیراعظم عمران خان کی کریڈیبلٹی کی وجہ سے ملی ہے - پاکستان کی معیشت مشکلات سے نکل کر تیزی سے استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور بہت جلد گروتھ کی طرف بھی جائے گی -انہو ںنے کہاکہ امسال ہمارا ریونیو گروتھ تین سے چار فیصد زیادہ ہوا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ