ایوان صنعت و تجارت ڈیڑھ کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہا ہے، معاشی ، کاروباری ، تجارتی ، صنعتی شعبہ سے متعلق 100 سے زیادہ سیکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے الگ الگ قائمہ کمیٹیاں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہیں، صدر فیصل آباد چیمبر

جمعرات 2 جنوری 2020 16:20

ایوان صنعت و تجارت ڈیڑھ کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہا ہے، معاشی ، کاروباری ، تجارتی ، صنعتی شعبہ سے متعلق 100 سے زیادہ سیکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے الگ الگ قائمہ کمیٹیاں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہیں، صدر فیصل آباد چیمبر
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) فیصل آباد ایوان صنعت و تجارت کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خان نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت ڈویژن کے ڈیڑھ کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہا ہے جبکہ معاشی ، کاروباری ، تجارتی ، صنعتی شعبہ سے متعلق 100 سے زیادہ سیکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے الگ الگ قائمہ کمیٹیاں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہیں۔

اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے بتایا کہ یہ ادارہ 1974ء سے قائم ہے جبکہ اس کے ممبروں کی تعداد7 ہزار ہے لیکن اس کے باوجود یہ ادارہ اس ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ کے ڈیڑھ کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال چیمبر کے الیکشن ہوتے ہیں اور منتخب نمائندے اپنے ممبران کے مفادات کے تحفظ کے علاوہ شہر کی ترقی کیلئے بھی کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصل آباد کے چیدہ چیدہ مسائل کا ذکر کیا اور کہا کہ فیصل آباد کو ملک کی نجی شعبہ کی پہلی ڈرائی پورٹ قائم کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے ائیر پورٹ کی اپ گریڈیشن ، سڑکوں کی تعمیر ، تجاوزات کے خاتمہ، صنعتی کلسٹر کو باضابطہ صنعتی علاقے قرار دینے ، کشمیر انڈر پاس کو جلد تعمیر ، کینال روڈ کو نہر رکھ برانچ کے ساتھ ساتھ بلوکی تک تعمیر کرنے ، مختلف کمیٹیوں میں چیمبر کی نمائندگی ، اندرون شہر سے منڈیوں کی بیرون شہر منتقلی اور پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے مطالبات کو بھی دہرایا۔

دریں اثناء کمشنر فیصل آباد ڈویژن عشرت علی نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تفصیلی سرکاری دورہ کیا جہاں انہوںنے چیمبر کے عہدیداران و ممبران سے بھی ملاقات کی۔انہوںنے فیصل آباد کی صنعتی ، کاروباری ، تجارتی برادری کے سرکردہ افراد کو بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن کے انتظامی اور ترقیاتی کاموں کے حل کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر کام کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے جبکہ کینال روڈ پر کشمیر انڈر پاس کو رواں سال جون سے پہلے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے ملکی معیشت میں فیصل آباد کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے وسائل کی فراہمی براہ راست معیشت سے منسلک ہے اس لئے اُن کی کوشش ہو گی کہ صنعت و تجارت کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔ کشمیر انڈر پاس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے فنڈز کا بندوبست کر لیا گیا ہے جبکہ توقع ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر اس سڑک کو ایک طرف سے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ مزید فنڈز ملنے پر مئی تک اس منصوبے کو مکمل کر نے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوںنے بتایا کہ حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے تاہم اس کے باوجود فیصل آباد جڑانوالہ روڈ، فیصل آباد چنیوٹ اور فیصل آباد سمندری روڈ کی مرمت کو کمیونی کیشن اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کے سالانہ مینٹینیس اینڈ ری پیئر کے پروگرام میں شامل کرا لیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس سال جون سے ان پر کام شروع ہو جائے گا۔ جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کرنے کی بات چل رہی ہے تاہم فی الحال اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

فیصل آباد کو لاہور کراچی موٹر وے سے ملانے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 3نقشے تیار کروائے گئے ہیں تاہم اس جگہ کو ترجیح دی جائے گی جہاں سے لاہور کا فاصلہ کم سے کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں بھی وفاقی یا صوبائی حکومت کی گرانٹ کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے اردگرد دو رنگ روڈ ز کی بھی تجویز ہے تاہم اندرونی رنگ روڈ کیلئے موجودہ سڑکوں کو ہی معمولی تبدیلی کے بعد استعمال کیا جا سکے گا جبکہ بیرونی رنگ روڈ کے لئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہو گی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اندرون شہر سڑکوں کا پیج ورک کرانے کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں تاہم یہ کام سڑک کو کاٹ کے اسفالٹ سے پُر کیا جائے گا۔ عشر ت علی نے بتایا کہ سٹریٹ لائٹ کے لئے ایک کھمبا چھوڑ کے دوسرے پر لائٹ کا بندوبست ہوگا لہٰذا اس سلسلہ میں شہر کو دس زونز میں تقسیم کر کے ہر زون میں ایک آدمی کو متعین کیا جائے گا جو سٹریٹ لائٹ کے علاوہ واسا کے بارے میں بھی شکایات وصول کرے گا۔

پارکنگ پلازے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کیلئے حکومت نے ایک ملین الاٹ کیا ہے جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کی تجویزہے تاہم اس سلسلہ میں چیف سیکرٹری کی طرف سے تحریری اجازت ملنے پر ہی مزید پیش رفت ہو سکے گی۔ ائیر پورٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ شہر یہاں کے لوگوں کا ہے آپ کو حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ آپ نے نیا ائیر پورٹ تعمیرکرنا ہے یا موجودہ ائیر پورٹ کو اپ گریڈ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسی ائیر پورٹ کو توسیع دی جا سکتی ہے کیونکہ اس پر تھوڑی لاگت آئے گی۔ اگرچہ اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے تاہم اُن کی کوشش ہو گی وہ اس کیلئے متعلقہ محکموں اور چیمبر کی مشاورت سے قابل عمل منصوبہ بندی تیار کروائیں۔ اندرون شہر سے منڈیوں کی بیرون شہر منتقلی کے حوالے سے کمشنر نے کہا کہ وہ اس حوالے سے تجاویزتیار کر لیں تاکہ اُن کو حتمی شکل دی جا سکے۔

انہوں نے ایف ڈی اے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے ذمہ دار یہاں کے لوگ ہیں جنہوں نے اس ادارے سے بے رحمانہ سلوک پر آواز بلند نہیں کی۔ واسا کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کے ریٹ 2005ء سے بڑھائے نہیں گئے جبکہ بجلی کی قیمت میں ساڑھے چار گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ریٹوں کو بڑھانا ہو گا تاکہ یہ ادارہ لوگوں کی خدمت کا سلسلہ بہتر طور پر جاری رکھ سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ