ملک میں روئی کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی ہونے کے باعث کاٹن سیزن سکڑ گیا

اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی 100 روپے کا اضافہ کرکے فی من 10600 روپے کے بھا ؤپر بند کیا

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:23

ملک میں روئی کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی ہونے کے باعث کاٹن سیزن سکڑ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری جاری رہی جبکہ جنرز بھی روئی کے مناسب دام حاصل ہونے کی وجہ سے روئی فروخت کرتے رہے جس کے باعث کاروبار مناسب کہا جاسکتا ہے ملک میں روئی کی پیداوار میں تشویشناک حد تک کمی ہونے کے باعث کاٹن سیزن سکڑ گیا ہے جس کی وجہ سے سیزن جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا روئی کی کل پیداوار تقریبا 60 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی فصل انتہائی کم ہونے کی وجہ سے روئی کا بھاؤ بڑھتا جارہا ہے جس کی ایک اہم وجہ ٹیکسٹائل سیکٹر پوری طرح فعال ہے بیرون ممالک سے مانگ میں خاصا اضافہ ہوا ہے روئی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث روئی کے بھا ؤمیں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 10000 تا 10700 روپے پھٹی جو دن بدن کم ہوتی جارہی ہے اس کا بھاؤ فی 40 کلو 4000 تا 5000 روپے بنولہ، کھل اور تیل کے بھا ؤمیں بھی اضافہ کا رجحان برقرار ہے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا ؤ10200 تا 11000 روپے جبکہ بلوچی روئی کا بھاؤ 11500 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 4000 تا 5500 روپے جبکہ صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ فی من 10500 روپے پھٹی صرف ضلع دل بدین میں موجود ہے جس کا بھاؤ فی 40 کلو 5600 تا 5700 روپے چل رہا ہے۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 10600 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں بھی روئی کے بھاؤ میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے نیویارک کاٹن کے بھاؤ میں اتار چڑھا ہوتا رہتا ہے وعدے کا بھاؤ بڑھ کر فی پانڈ 82 امریکن سینٹ ہوکر 80 سینٹ کے ارد گرد رہتا ہے USDA کی جاری کردہ ورلڈ پیداوار اور ہپت رپورٹ منفی آنے کے باوجود توقع کے برعکس نیویارک کاٹن میں مندی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ ڈالر انڈیکس میں تیزی، سیاسی کشیدگی اور امریکا اور چین کے مابین ایک بار پھر سیانگ صوبہ کو لے کر کشیدگی بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب روئی کے وعدے کا بھاؤ کم عرصے میں فی پانڈ 68 امریکن سینٹ سے 14 امریکن سینٹ بڑھ کر 82 سینٹ کی انچی سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے باعث پرافٹ ٹیکنگ بھی ہورہی ہے۔جمعرات کی شام USDA کی جاری کردہ ہفتہ وار برآمدی رپورٹ میں روئی کی برآمدات میں گزشتہ ہفتے کی نسبت 113 فیصد کا نمایاں اضافہ بتایا گیا ہے۔ اس مرتبہ بھی بھارت 1 لاکھ 52 ہزار گانٹھیں درآمد کر کے سب سے بازی لے گیا جبکہ پاکستان 56600 گانٹھیں درآمد کر کے دوسرے نمبر پر رہا حوصلہ افزا برآمد کی وجہ سے نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھا میں اضافہ ہوگیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ