بلدیاتی انتخابات کا معرکہ کون سر کرے گا

پاکستان اسلام فوبیا کے خلاف مسلم امہ کی آواز بن گیا

جمعرات 9 ستمبر 2021

Baldiyati Intekhabat Ka Marka Kon Sar Kare Ga
اظہر سلیم مجوکہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں حسینیہ کانفرنس اور میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن پاکستان کی ترجیح ہے اور پاکستان اسلام فوبیا کے خلاف مسلم امہ کی آواز بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو پوری دنیا پر واضح کر دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی راہ ہموار کرنے کیلئے سیاسی جماعتیں ان دنوں بھرپور متحرک ہو چکی ہیں۔

جنوبی پنجاب پی پی کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بہت سی اہم قد آور شخصیات پی پی میں شمولیت کا اعلان کرنے والی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا جودہ بیانیہ بھی یہی ہے کہ پی پی جنوبی پنجاب میں سیاسی دھماکہ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی عہدیداروں پر واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی جلد سیاسی دھماکہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عنقریب ملتان یا جمال دین والی،رحیم یار خان میں بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں جنوبی پنجاب کے کئی اہم سیاسی رہنما پی پی میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔مخدوم سید احمد محمود کا کہنا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کی عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کئے گئے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بھی محض لالی پاپ کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا آئندہ الیکشن میں پی پی مضبوط امیدوار میدان میں اتار کر تحریک انصاف کی موجودہ فتح کو شکست میں تبدیل کر سکتی ہے۔


جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع اور ملتان میں اس وقت امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں فوڈ سائنسز کے طالب علم کلیم سہو کو یونیورسٹی کے ایک طالب علم اویس جٹ نے خنجر کے وار کرکے گزشتہ دنوں قتل کر دیا تھا۔انہوں نے ایک کانفرنس میں الزام لگایا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو منشیات فروشی کا دھندہ کرنے کی نشاندہی کرنے پر طالب علم کو قتل کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی میں ان دنوں خوف و ہراس پھیل چکا ہے جبکہ وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی نے ہاسٹل کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔عوامی اور سیاسی حلقے امن و امان کی ناکامی پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ وائس چانسلر کو بھی برابر کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ملزم اویس جٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اس واقعے کو یونیورسٹی انتظامیہ اور سکیورٹی کی نااہلی بھی قرار دیا جا رہا ہے اگر آئس نشہ وائرل کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وی سی اور ضلعی انتظامیہ ایکشن لیتی تو اس قسم کی صورتحال سامنے نہ آئی۔

مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی آفیسر کا تعلق شعبہ ٹرانسپورٹ سے ہے جبکہ سکیورٹی کے معاملات کیلئے کسی پروفیشنل سکیورٹی آفیسر کی تعیناتی ضروری ہے۔ملتان کی ضلعی انتظامیہ پولیس اور وائس چانسلر کی کارکردگی پر حالیہ واقعہ ایک سوال ہے لہٰذا اعلیٰ حکام کو اس معاملے کی تحقیقات کے بعد ضرور ایکشن لینا چاہئے۔
جنوبی پنجاب میں انتظامیہ کے بہتر انتظامات اور ہم آہنگی کی قائم فضا کی وجہ سے عاشورہ محرم امن و امان اور خیر سگالی کے ساتھ گزرنے پر مذہبی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

محرم الحرام کے موقع پر سول ڈیفنس اور ریسکیو جوان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نظر آئے۔10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے دوران ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے قائم طبی میڈیکل کیمپس میں تعینات سول ڈیفنس اور ریسکیو اہلکار عزاداروں کی بھرپور خدمت کرتے رہے اور فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے کوشاں رہے۔سوشل میڈیا پر سول سوسائٹی نے ریسکیو اور سول ڈیفنس کے ان جوانوں کو کڑی دھوپ میں بے لوث خدمت فراہم کرنے پر سراہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام محکموں کو 9 اور 10 محرم الحرام پر مثالی سروسز فراہم کرنے پر شاباش دیتے ہوئے محرم الحرام کے باقی دنوں میں بھی اسی جذبے سے کام کرنے کی توقع کا اظہار بھی کیا ہے۔
صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر انتظامیہ،سیاسی قیادت اور امن کمیٹی سمیت مذہبی عمائدین کے عزم اور اقدامات کی بدولت امن و امان کی مثالی صورتحال رہی۔

شہر اولیاء کے باسیوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ امن کے داعی ہیں اور کسی شرپسندی کی حمایت نہیں کرتے۔صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام پر مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور فول پروف انتظامات پر تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ یوم عاشور کے تمام جلوس بروقت اور پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہونا موٴثر اقدامات کی بدولت ہے،شہر کی فضائکو پرامن بنانے میں تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر ہر قسم کی شرپسندی سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جس کے نتیجے میں عزاداری کے تمام مراحل بخوبی سر انجام پا گئے۔جنوبی پنجاب کے سیاسی منظر نامے میں مستقبل قریب میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں اگرچہ تحریک انصاف نے 2018ء کے عام انتخابات میں اس خطے میں مکمل طور پر کلین سویپ کرتے ہوئے پی پی اور مسلم لیگ (ن) کو چاروں شانے چت کر دیا تھا لیکن بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ اب آنے والے نئے الیکشن تینوں اہم جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Baldiyati Intekhabat Ka Marka Kon Sar Kare Ga is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 09 September 2021 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.