بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے

پاکستان کے عوام افواج سیاسی پارٹیاں حکومت ایک پیج پر تھے پوری قوم افواج حکومت اپوزیشن کے حوصلے بلند ہیں اور منہ توڑجواب بھارت کو دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں وقت بتائے گا پاکستان بھارت سے کئی گناہ چھوٹا ملک ہے مگر پاکستان کے عوام اور افواج پاک کا مقابلہ کرنا آسان نہ ہو گا اور آگے بڑھنے کا عزم رکھتے ہیں

Riaz Ahmad Shaheen ریاض احمد شاہین پیر 7 اکتوبر 2019

Bharat ko mun tor jawab dein gay
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایک بار پھر بھارت کو دو ٹوک کہا ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے ملکی وقاراورسلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے کشمیریوں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہو گا اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور کمانڈرزکانفرنس اسلام آباد سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان ایٹمی قوت اور اسلام کا قلعہ ہونے کاساتھ عوام پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے تو پاک فوج کے سربراہ کا اظہار ایساہی ہونا بھارتی للکار کو جواب ہے جس پر پوری قوم سیاسی قوتیں جرات مندانہ قرار دیا ہے یہ کشمیریوں سے پاکستان کے عوام افواج حکومت اورسیاسی سماجی قوتوں کا بھر پور انداز میں اظہار یک جہتی ہے دکھ تو اس بات پر ہے دو ماہ سے بھارتی درندوں نے کشمیریوں پر ظلم تشدد جبر مار دھاڑ قتل غارت انسانی حقوق کے سلب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور کرفیولگا کر ان کو بھوک وپیاس علاج ومعالج تعلیم عبادت سے بھی محروم کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)


عالمی میڈیا بھی ایسی صورت حال کو پرنٹ اور الیکڑونک میڈ یا پر پیش پیش ہے مگر عالمی قوتوں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے چپ سادھ رکھی ہے جبکہ عالمی قوتوں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پاکستان میں ایسے شرمناک واقعات پر تو چیخ وپکار سے کا م لیتی ہیں لاکھوں کشمیریوں کی چیخ وپکار پر کان تک نہیں دھرتیں کشمیر کے عوام تو اپنی آزادی کیلئے ستر سالوں سے بھارتیوں کے ظلم کا شکار ہوتے آرہے ہیں اقوام متحد ہ بھی قراردار کشمیر پر آج تک عمل در آمد تک نہیں کروا سکا کیوں کہ ہم مسلمان ہیں اس وقت دنیا کو سوچنا چاہیے دو ایٹمی قوتوں کے درمیا ن دن بدن تناوٴ بڑھتا جا رہا ہے جو ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے اور دنیا بھی اس سے متاثر ہوگئی اور کروڑوں انسانوں سمیت دیگر جانداروں اور نباتات حشریات اور تباہی ہی تباہی ہو گی جنگ حقیقت میں تباہی کانام ہے۔

 جنگوں سے کچھ بھی نہیں ملتا سوائے تباہی کے کشمیرآگ میں جل رہا ہے مگر عالمی قوتیں خاموش کیوں ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے اپنا حصہ بنا لیا ہے اور اس پر مذاکرات ثالثی کو بھی مستر د کر رکھا ہے اور مودی سرکار ہٹ دھرمی کا اقوام متحدہ کا نو ٹس نہ لینا بھی کشمیریوں کے حقوق اور آزادی کو سلب کرنے کے مترادف ہے آزادی انسانوں کا حق ہے تاریخ کے اوراق کا پلٹ کر دیکھیں تو آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکا دبانے سے آزادی کی تحریک کامیابی سے کامیاب ہوئیں ہیں پاکستان اور بھارت کو بھی بلاآخر آزادی مل کر رہی انگریزکو بر صغیر کو آزادی دینی ہی پڑی وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوم متحدہ میں اپنے خطاب میں کہ چکے ہیں پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی بھارت کو میز پر آنے اور مذاکرت کی دعوت دی اور اقوام متحدہ کی قرار دادکے مطابق کشمیر کا تنازعہ حل کرانے کو کہا مگر بھارت کی ہٹ دھرمی اور رویہ پر کہا کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہم سب کچھ کر سکتے ہیں کیوں نہیں کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے افواج حکومت عوام سیاسی پارٹیاں ایک پیج پر کھڑے ہیں ۔

یہ بھارت کی بھول ہو گی پاکستان کے اندورنی حالات ابتر ہیں ہمارا ماضی گواہ ہے جب بھی ایسا وقت آیاپاکستان کے عوام افواج سیاسی پارٹیاں حکومت ایک پیج پر تھے پوری قوم افواج حکومت اپوزیشن کے حوصلے بلند ہیں اور منہ توڑجواب بھارت کو دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں وقت بتائے گا پاکستان بھارت سے کئی گناہ چھوٹا ملک ہے مگر پاکستان کے عوام اور افواج پاک کا مقابلہ کرنا آسان نہ ہو گا اور آگے بڑھنے کا عزم رکھتے ہیں مودی سرکاری کو اپنے بھوکے اور مسائل سے جکڑے عوام کی فکر کرنی چاہیے نہ کہ ان کو جنگ کا ایندھن بنانے کی کشمیر آزاد ہونا ہے آزادی کشمیرکی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا ان کے حوصلے بلند ہیں انتہائی ظلم وستم شہادتوں اور قربانیوں کے باوجود تحریک آزادی کے متوالوں نے آزادی کی آواز کو بلند کر رکھا ہے انشاء اللہ کامیابیاں سے ہمکنار ہوں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Bharat ko mun tor jawab dein gay is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 07 October 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.