اور مولانا اسلام آباد فتح کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے!

منگل 18 مئی 2021

Gul Bakhshalvi

گل بخشالوی

دنیا بھر کے مسلم ممالک میں عیدالفطر کی خوشیاں منائی گئیں اور فلسطین دین مصطفی کے شیدائیوں کے کے ساتھ جل رہا ۔ فلسطین کے ارد گرد مسلم ممالک میں مسلمان عید مل رہے ہیں اور فلسطین میں مسلمان اپنے معصوم بچوں کے ساتھ ملبے میں دفن ہو رہے ہیں ایل طرف مسلمان عید منارہے ہیں تو دوسری طرف غزہ میں مسلمانوں پر آگ برس رہی ہے ۔غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، صیہونی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت فلسطینی شہید ہورہے ہیں، زخمی تڑپ رہے ہیں شمالی غزہ میں قیامت خیز مناظرہیں، چیختے چلاتے بچے ،مائیں بچوں کو اٹھا ئے پناہ کی تلاش میں روتی پیٹتی دوڑ رہی ہیں غزہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ، فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن بنتے جا رہے ہیں، عالمی طاقتوں کی جانب سے آ واز اٹھائے جانے کے بعد اسرائیل فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے اجلاس ایک بار پھر طلب کرلیا ہے
اور عرب لیگ نے حسب سابق روایتی انداز میں عالمی عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی)اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی اور عالمی قراردوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ عرب منصوبے کے مطابق ۷۶ ۹۱ کی سرحدوں پر ایک خود مختار ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو مطلب ہے گذشتہ ۴۵ سال سے دنیائے اسلام کے سربراہانِ یہ ہی مطا لبہ کر رہے ہیں لیکن ذاتی تعلقات ،تحفظات ،بادشاہی اور حکمرانی کے لئے فلسطینی معصوم لوگوں کی لاشوں پر سیاست کر ہے ہیں فلسطین کے عوام کی دینِ مصطفی سے محبت کی توہین کر رہے ہیں ،اسرائیل جانتا ہے کہ اسلا م کے علم بردار صرف نعرے لگانے اپنے اپنے ممالک میں مساجد سے نکل کر نعرے لگانے تک محدود ہیں وہ کردار کے نہیںگفتار کے غازی ہیں اس لئے وہ ہر دو تین سال بعد فلسطینی عوام کا خون بہا کر مسلمانوں کی اسلام پرستی کا مذاق اڑاتے ہیں
عمران خان کہتے ہیں میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم پاکستانی فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں ہم فلسطین کے لئے آواز حق بلند تو کر سکتے ہیں لیکن ہم پاکستانی تنہا کچھ نہیں کر سکتے ، عمران خان نے اس پیغام کے ساتھ نامور دانشور نوم چومسکی کی تاریخی تحریر کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں لکھا تھا کہ آ پ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔

فلسطین کو آ زاد کرو۔
عمران خان نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں عام شہریوں پر ہونے والے مظالم پرکہا کہ مغرب چین کے مقابلے کے بھارت کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اس لئے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہے !
مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے ظلم اور بربریت کے خلاف کسی ایک ملک کے عوا می ردِ عمل اور مسلم ممالک کی بھر پور مذمت سے بھارت اور اسرائیل کی شیطانی سوچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ترکی ، سعودی عرب کے ساتھ عالم اسلام کو مشترکہ حکمت ِ عملی اپنا کر مذہبی یکجہتی کا برملا مظا ہرہ کرنا ہوگا ! نوبل انعام یافتہ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں فلسطینی عوام دہائیوں سے جبر کا شکار ہیں۔

اسرائیل کے غزہ میں بچوں، خواتین پر فضائی حملے اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر سٹن گرینیڈز کا استعمال، جبری تشدد، گرفتاریاں اور ہلاکتیں انسانیت کے خلاف جاری ہیں۔ دنیا بھر کے انسان بشمول مسلمان، عیسائیوں اور یہودیوں کے عالمی رہنما ﺅ ں سے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ میں خصوصی طور پر ہر بچے کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہوں، ایک فلسطینی بچے کو ملبے کے ڈھیر کی بجائے کمرہ جماعت میں بیٹھا ہونا چاہیے، عالمی رہنماﺅ ں کو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

جب کہ پاکستان میں اپوزیشن کے قائد مولانا فضل الرحمان عید کے بعد اسلام آباد فتح کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ اور بلاول زرداری اپنا دکھ پیٹتے ہوئے کہہ رہاہے وزیر ِ اعظم نے ملک کو بلیک لسٹ کے دہانے پر پہنچا ہے!۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :