
آزاد کشمیر میں تبدیلی آگئی، تحریک ِ انصاف نے میدان مار لیا
بدھ 28 جولائی 2021

گل بخشالوی
تادم ِ تحریر آ زاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 26 ، پیپلز پارٹی کو 9 اور آزاد کشمیر کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو 6 نشستوں پر کامیابی ملی ہے آزاد کشمیر کے عوام نے تحریک ِ انصاف کی قیادت کو تسلیم کر کے پاکستان میں اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے تحریک ِ انصاف کو حکومت بنانے میں کسی بلیک میلر اتحادی کی ضرورت بھی نہیں رہی
پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین میں پیپلز پارٹی کی ماڈل خاتون سینٹر شیری رحمان نے الیکشن میں دھاندلی کا روایتی الزام لگایا ہے ایسا الزام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دوسرے الیکشن میں مثالی کامیابی کے بعد آج کی اپوز یشن کے بزر گ گلے میں قران لٹکا کر سڑکوں پر نکل آئے تھے اور مارشل لاءکے لئے راہ ہموار کی تب ہی سے طاقت کے سر چشمہ عوام کے فیصلے کے خلاف کو ہارنے والے تسلیم نہیں کرتے اور اور اپنی شکست پر ماتم کرتے ہیں جو کہ ان کا مقدر ہے اگر یہ لوگ اپنی حکمرانی میں پاکستان اور پاکستان کے عوام کو سوچتے تو انتخابات کے بعد ان کے گھر ماتم نہ ہوتا شہنائیاں بجتیں!
پاکستان کے سیاسی منافق فضل الرحمان کہتے ہیں جب تک میں کشمیر کمیٹی کا روحِ رواں اور وزیر تھا نریندر مودی نے کشمیر کو سوچا تک نہیں تھا ۔
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن باوجود حکمرانی کے الیکشن ہار گئی اور اس شکست کی ذمہ دار مر یم صفدر اور ان کی خادمہ مریم اورنگ زیب ہے ان کی بد زبانی اور بدکلامی نے جنت نظیر خطے میں عمران خان کو گا لیاں دینے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے دور ِ حکمرانی میں کشمیری قوم کی لاشوں پر سیاست کے علاوہ کشمیر اور کشمیری عوام کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر جو کردار ادا کیا اسے کشمیری عوا م کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں
آزاد کشمیر کی عوام نے اپنے ووٹ کو عزت دی اس لئے بہتر ہوگا کہ کشمیری عوامکے فیصلے کو تسلیم کر لیا جائے اور کشمیر کے زخموں پر مر حم رکھنے کے لئے دھاندلی د ھاندلی کی تاپ پر ماتم کی بجائے کشمیری قوم سے محبت میںبھاری اکثریت سے جیتے والی جماعت تحریک ِ انصاف کا ساتھ دیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں
انتخابی مہم کے دوران عمران خان نے ریفرنڈم کا اشارہ دیا تھا ہر پاکستان اور ہر کشمیری کی یہ خواہش ہے کہ کشمیر کو د نیا کے نقشے پر ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے دینا کے نقشے میں جلوہ افروز ہ ہو اس لئے اقوامِ متحدہ میں پڑی قرار داد کی گرد صاف کریں اس قرار دار کے روشنی میں رائے شماری کی جائے جس میں کشمیری قوم کو یہ حق بھی دیا جائے کہ وہ اپنے دیس کشمیر کے مستقبل سے متعلق کیا سوچتے ہیں وہ کیا چاہتے ہیں اگر وہ بھارت اور پاکستان کی غلامی نہیں چاہتے تو ان کو ایک آزاد مملکت میں زندہ رہنے کو حق دیا جائے اور اگر یہ فیصلہ ہو جائے تو پاکستان اور بھار ت کے درمیان اور کوئی تنازعہ نہیں رہے کا دونوں ملکوں کے عوام بھی اپنے اپنے ملک میں زندگی کے سکون سے سرفراز ہو جائیں گے!!! ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.