
تیر و ترکش
ہفتہ 16 فروری 2019

خامہ بدست کے قلم سے
عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد کی ہے حکومت نے یہ تیاری۔
#آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا نہیں کہا، وفاقی مشیر تجارت
کیونکہ وہ تو آپ نے پہلے ہی بڑھا دی ہیں، ویسے آئی ایم ایف نے جو کہا ہے وہ کیوں نہیں بتاتے آپ؟
#این آر او دینا ملک سے غداری ہوگی، وزیراعظم عمران خان
اس بیان پر تو یوٹرن نہیں لیں گے ناں آپ؟
#چیئرمین پی اے سی پر لڑائی شہباز اور شیخ رشید کا ذاتی معاملہ ہے، فواد چودھری
اب اس طرح تو تنہا نہ کریں شیخ صاحب کو اس معاملے میں۔
#مذہبی منافرت پھیلانے پر انسداد دہشت گردی کی کارروائی ہونی چاہیے، سپریم کورٹ
اور سیاسی منافرت پھیلانے پر کیا ہونا چاہیے؟کبھی یہ بھی تو بتائیں۔
(جاری ہے)
#ن لیگ اور پیپلزپارٹی ٹھگوں کا ٹولہ ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان
آپ تھوڑا عرصہ پہلے پیپلزپارٹی میں ہوتے تھے ناں؟
#شہبازشریف کو پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی سے ہٹایا گیا تو حالات خراب ہوں گے، ن لیگ
ظاہر ہے جب پروٹوکول کے ساتھ پارلیمنٹ میں آناجانا اور منسٹر کالونی میں رہائش نہ ہوگی تو پھر حالات تو خراب ہوں گے نکّے میاں صاحب کے۔
#عقل کے اندھوں کو ملکی ترقی نظر نہیں آئے گی، تحریک انصاف
جی ہاں، جیسے اقتدار کی عینک لگنے سے پہلے آپ کو نظر نہیں آتی تھی ملکی ترقی۔
#ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے اختلافات بڑھ گئے۔
کمپنی کی مشہوری کے لیے اس کی طرح کی ”خبریں“ چھوڑا کرتی ہے ایم کیو ایم۔
#پی پی کرتوتوں کے باعث سندھ تک محدود ہوگئی، وفاقی وزیر پانی وبجلی عمرایوب خان
آپ کا کیا ہے کل آپ اسی طرح کا بیان تحریک انصاف کے متعلق دے رہے ہوں گے۔
#عمران خان مزے لوٹ رہے ہیں، قمرزماں کائرہ
آپ کی قیادت نے تو مزوں کے علاوہ بھی بہت کچھ لوٹا ہے جناب۔
#مہاجر نام استعمال کرنے والے عوامی مسائل پر خاموش ہیں، مصطفی کمال
یہ تو روایت کے عین مطابق ہے مصطفی کمال بھائی!
#عمران خان کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے، چودھری شجاعت حسین
اسی طرح کا بیان آپ جنرل ضیاء الحق، میاں نوازشریف، جنرل پرویزمشرف اور آصف زرداری کے متعلق بھی دے چکے ہیں۔
#جیل کا نام تبدیل کرکے اصلاح گھر رکھا جائے گا، وزیر جیل خانہ جات سندھ
پاکستان پیپلزپارٹی کا نام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز رکھنے سے کچھ بدلا کیا؟
#5ماہ میں 35 برس کا گند صاف نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل
تو کم ازکم مزید گند تو نہ ڈالا جائے!
#پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا مل کر سیاسی لڑائی لڑنے کا فیصلہ
مومن کو ڈسے جانے کی عادت سی ہوگئی ہے شاید
#عمران خان آئیں اور شہباز وبلاول کے ساتھ میثاق جمہوریت پر دستخط کریں، سید مراد علی شاہ
تاکہ زرداری صاحب اور آپ حضرات کو بھی سکھ کا سانس آئے۔
#طے شدہ فارمولے کے تحت حمزہ شہباز کے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی پنجاب اسمبلی کا چیئرمین بننے کی مخالفت نہیں کریں گے، وزیر قانون پنجاب راجا بشارت
یہ فارمولا چودھری پرویزالٰہی کو پوچھ اور سردار عثمان بزدار کو بتاکر بنایا ہوگا آپ لوگوں نے۔
#نوازشریف بیماری کے بہانے این آر او مانگ رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان
ہر وقت ہر معاملے میں آپ کا بولنا ضروری ہے کیا؟
#عمران خان اور پی ٹی آئی والوں کی عقل پر حیرانی ہوتی ہے، سردار ایاز صادق
لگتا ہے یہ حیرانی اب دھیرے دھیرے آپ کی پریشانی میں بدلنے والی ہے۔
#مسلم لیگ ق کو وفاقی کابینہ میں ایک مزید وزارت ملنے کا امکان
بڑے چودھری صاحب نے ایسے ہی تو نہیں کہا کہ عمران کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
#سیاست دانوں کی تربیت ضروری ہے، وزیراعظم
اپنے پرانے دوست چودھری نثار سے کہیں کہ وہ ٹیوشن سینٹر ہی کھول لیں اس کام کے لیے۔
#ڈیل کا متعلقہ لوگ ہی بتا سکتے ہیں، چودھری پرویزالٰہی
ہماری تو بہرحال صلح ہوگئی ہے حکومت کے ساتھ۔
#وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، گورنر شاہ فرمان
پھر آپ کو یہ” فرمان شاہی“ جاری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.