
خوف حکومت کی کامیابی کا ہے
بدھ 6 نومبر 2019

مسز جمشید خاکوانی
(جاری ہے)
اب اللہ نے آپ کو عزت دی ہے فوج نے آپ کی اوقات سے زیادہ نوازہ ہے اور آپ اسی فوج کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں صرف اس لیے کہ فوج پاکستان بچانے کی کوششوں میں جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ؟ اگر آپ لوگ اس کو سلیکٹڈ بھی کہتے ہو تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کسی میں کوئی ہنر ہوتا ہے تو اسے سلیکٹ کیا جاتا ہے آپ تو ریجیکٹ ہیں اس پر صبر کریں ،انتظار کریں
پاکستان نے ورلڈ بینک کے ڈوئنگ بزنس انڈکس میں اٹھائیس پوائنٹس کی جمپ ماری ہے اور 108ویں نمبر پر آ گیا ہے جو پہلے 136 نمبر پر تھا ،کیا آپ جانتے ہیں اب سی پیک کے تحت چائنا اگلے ہی ہفتے گوادر میں 300میگا واٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح کرنے جا رہا ہے اور اسی اگلے ہفتے کے اجلاس میں ایم ایل ون جو کہ ریلوے لائن کا پروجیکٹ ہے جس میں اکنامک زون ہیں کراچی سرکلر ریلوے ہے
ان سب پر بات ہوگی اور یہ بھی سن لیں دنیا کے بڑے معاشی جریدے بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان کی اکانومی کو دوہزار چوبیس کے اندر ٹاپ ٹوئنٹی گلومبرگ گروتھ پلیئر میں شامل کیا ہے
اگر آپ نہیں جانتے تو تو لوگوں کو یہ کہہ کر گمراہ بھی نہ کریں کہ عمران نے معیشت تباہ کر دی ہے جو معیشت آئی سی یو میں پڑی تھی وہ کس طرح بہتری کی طرف آ رہی ہے میڈیا پلیٹ لیس کی خبریں تو دیتا ہے ملک کی بہتری کی خبریں کیوں نہیں دیتا ؟کیوں ہ وہ اس حکومت کو کامیاب نہیں دیکھنا چاہتا وہ عوام کو انتشار اور مایوسی میں دھکیلنا چاہتا ہے اور اس کا سبب آپ جیسے منفی سوچ کے مالک منافق سیاست دان ہیں ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پچھلے ایک سال کے اندر کیے گئے اقدامات کی وجہ سے پاکستان ٹاپ ٹین گلوبل ریفارمز میں چھٹے نمبر پر ہے جب سے انڈیکس میں بہتری آئی ہے معیشت کی نبضیں بحال ہو رہی ہیں کچھ لوگوں کی سانسیں اکھڑنے لگی ہیں نبضیں ڈوبنے لگی ہیں
ہمارا میڈیا کبھی ہمیں یہ رپورٹیں نہیں دکھاتا نہ اس پر بات کرتا ہے کیونکہ اس کو لفافے ہمیں مایوس کرنے کے ملتے ہیں امید دلانے کے نہیں ایک سال سے ہر گھڑی ہر پل ہم نے سیاستدانوں کی بیماریوں ان کے علاج ان پر اٹھنے والے اخراجات ،ان کی مظلومیت ،دھونس ،دھمکیاں دھرنے جلسے ان کے سوا کوئی خبر نہیں سنی تو قوم میں انتشار اور بے چینی تو پھیلے گی ہماری پاکستانی عوام اسلام کے لیے اپنی جان کی بازی لگانے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگائے گی یہ بات سب بخوبی جانتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ عوام ہر دفعہ آپکے مذہب کارڈ کے دھوکے میں آئے گی جب آپکے نواز شریف نے ختم نبوت بل میں ترمیم کی تھی تب تو آپ ان کے ساتھ کھڑے تھے تب تحفظ نبوت کا خیال نہیں آیا اور اب جب کہ ملک میں ایسا کوئی مسلہ نہیں اصلاحات کا عمل جاری ہے معیشت سنبھل چکی ہے مثبت اشارے مل رہے ہیں آپ لاؤ لشکر لے کر دارلحکومت پر چڑھ دوڑے؟اب سوشل میڈیا کا دور ہے آپکے علاقے کے لوگوں نے ہی آپ کے کرتوتوں سے پردہ اٹھایا ہے کہ کس طرح مسجدوں سے اعلان کیے گئے چھوڑو نمازیں ،چھوڑو مدرسے نکلو گھروں سے اسلام آباد میں اسرائیل کا جھنڈہ لگنے جا رہا ہے عمران خان نے قرار داد پاس کر لی ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی،اس طرح کا الزام تو آپ پر بھی ہے کہ پچیس جولائی کو آپ اردن کے راستے اسرائیل گئے تھے کیا لینے گئے تھے جس لشکر کو آپ لے کر آئے ہیں وہ بیچارے خود بتا رہے تھے قائدین نے کہا یہودی ایجنٹ کو حکومت سے ہٹانا ہے ہمارے پاس تو نہ ٹی وی ہے نہ کوئی خبر ایسے معصوم لوگوں کو مروانا اپنی غرض کے لیے ڈھال بنانا کہاں کا انصاف ہے خود تو آپ اسلام آباد اپنی رہائش گاہ میں آرام سے رات گذارتے ہیں وہ بے چارے سردی مرتے ہیں حکومت نے جو کینٹینر لگائے تھے وہ انہی میں بستر لگا لیتے ہیں لیکن کب تک میں نے تو سنا ایک ایک کارکن دس روٹیاں کھا جاتا اور دن بھر چائے سو اسلام آباد میں آٹے اور دودھ کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ایسے میں آپ اپنے لیے اور ان کے لیے آسانی پیدا کریں اس بار وہ فارمولا نہیں چلے گا جو مشرف کے خلاف تم سب نے مل کر آزمایا تھا کاٹھ کی ہنڈیا بار بار نہیں چڑھا کرتی !
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مسز جمشید خاکوانی کے کالمز
-
صرف خواب دیکھنے والے
اتوار 12 دسمبر 2021
-
ہمیشہ ہی نہیں رہتے چہرے نقابوں میں
منگل 9 نومبر 2021
-
افغانستان کل اور آج
ہفتہ 10 جولائی 2021
-
ان آنکھوں نے کیا کیا دیکھا
ہفتہ 12 جون 2021
-
مریم نواز کو ہر بات میں جلدی کیوں ہوتی ہے
بدھ 7 اپریل 2021
-
کیا سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے
منگل 30 مارچ 2021
-
ہائے اللہ یہ تو کتابیں تھیں
ہفتہ 13 فروری 2021
-
دھیرے دھیرے اب وہ مقام آگیا
بدھ 3 فروری 2021
مسز جمشید خاکوانی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.