
عوام قربانی دے
جمعرات 11 جولائی 2019

مراد علی شاہد
(جاری ہے)
عوام کے ساتھ حکومتوں کا رویہ اور ظالمانہ سلوک دیکھتے ہوئے مجھے ایک بات یاد آگئی کہ ایک طاقتور پہلوان کی کشتی ایک قدرے کمزور سے ہونا قرار پاتی ہے۔ظاہر ہے کمزور پہلوان کو ہی مات ہونا تھی یونہی طاقتور پہلوان مخالف کو زمین پر دے مارتا تو کمزور پہلوان اٹھتا اور پھر سے اسے چیلنج کر دیتا کہ اب کی بار گرا کے دکھاؤ اور طاقت ور پھر سے اسے زمین پر دے مارتا۔کچھ ایسا ہی حال ہماری عوام کا ہے بھی ہے کہ جب بھی نئی حکومت آتی ہے عوام سے قربانی کی التجا کر کے انہیں بے وقوف بنا لیتی ہے اور عقل سے خالی قوم ہر بار ہی ان سیاستدانوں کے جذباتی نعروں میں آجاتے ہیں اور ہر کوئی اپنی اپنی بساط کے مطابق ملکی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے،وہ عوام جو ایوب دورسے قبل ٹائی سوٹ میں ملبوس تھی قربانیاں دے دے کر اس حالت کو پہنچ چکی ہے کہ ان کے پاس ایک انڈروئیر ہی رہ گیا ہے اور اسے بھی بڑی مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں کہ مبادا حکومت قربانی مانگ کر عوام کو بیچ چوراہے ننگا ہی نہ کردے۔حالیہ حکومت کے ٹیکس در ٹیکس اور مہنگائی در مہنگائی بھی عوام سے قربانی مانگنے کی ہی ایک قسم ہے ،یعنی اب قربانی عوام کی صوابدید پر نہیں بلکہ قربانی بالجبر لی جائے گی۔خدا محفوظ رکھے ہم عوام کو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مراد علی شاہد کے کالمز
-
برف کا کفن
بدھ 12 جنوری 2022
-
اوورسیز کی اوقات ایک موبائل فون بھی نہیں ؟
منگل 7 دسمبر 2021
-
لیڈر اور سیاستدان
جمعہ 26 نومبر 2021
-
ای و ایم اب کیوں حرام ہے؟
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ٹھپہ یا بٹن
جمعہ 19 نومبر 2021
-
زمانہ بدل رہا ہے مگر۔۔
منگل 9 نومبر 2021
-
لائن اورکھڈے لائن
جمعہ 5 نومبر 2021
-
شاہین شہ پر ہو گئے ہیں
جمعہ 29 اکتوبر 2021
مراد علی شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.