
فوج اور پولیس ہمارے محسن
ہفتہ 19 ستمبر 2020

نعیم کندوال
کچھ لوگ اداروں پر تنقید کرتے ہیں جو میرے خیال سے سرا سر غلط ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان کے تمام ادارے چاہے وہ پاک فوج ہو یا چاروں صوبوں کی پولیس ،نیب ہو یا ایف آئی اے ،تمام ادارے پاکستان کی ترقی اور امن وامان کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔
ہماری پاک ا فواج ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔جنگ ہو یا امن،آندھی ہو یا طوفان،سیلاب ہوں یا زلزلے ،پاک فوج عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے جسکی زندہ مثال ابھی کراچی کی صورت حال ہے۔کراچی میں پاک فوج عوام کی خدمت میں تا حال مصروف ہے۔پاک فوج نہ صرف عوام کی خدمت میں مصروف ہے بلکہ نا پاک عزائم رکھنے والے ہمسایہ ملک بھارت کی افواج کے دانت کھٹے کرنے میں بھی پیش پیش ہوتی ہے۔پاک فوج ،پولیس،نیب اور ایف آئی اے کا ہر افسر اور جوان ہمارا محاظ ہے۔ہمیں اپنے محافظوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،بلکہ یہ کہا جائے کہ وہ غدارِ وطن ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ انہی اداروں کے ہزاروں جوان ہماری حفاظت کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کر چکے ہیں ۔یہ تمام ادارے ہمارے محافظ ہیں ،ہمارے محسن ہیں ۔جو قومیں اپنے محسنوں کی قربانیوں کو فراموش کرتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جایا کرتی ہیں ۔
اِس وقت پاکستان کو کئی چیلنجز در پیش ہیں ۔کورونا وائرس ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت تباہ حال ہے۔عالمی اداروں نے کورونا وائرس کے سد باب پر پاکستان کے اقداما ت کی بھر پور تعریف کی ہے بلکہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کورونا کی روک تھام کے لئے کیے گئے اقدمات کی وجہ سے پہلے نمبر ہیں۔عالمی ادارے وزیر اعظم پاکستان کی غیرمعمولی کارکردگی کے معترف ہیں۔پوری دنیا میں اگر ہماری تعریف ہورہی ہے تو صرف ہمارے اداروں کی کوششوں سے ۔اِس میں ہمارے تمام اداروں کا اپنا اپنا قابلِ تعریف کردار شامل ہے۔
منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے پاس کیا گیا بل ایک قابلِ تعریف اقدام ہے۔اِس سے منی لانڈرنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔منی لانڈرنگ جیسے غیر قانونی اقدامات پر قابو پا کر پاکستان کا امیج بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انشااللہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔پاکستان کی حکومت اور ادارے ملک کی ترقی کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔افواجِ پاکستان کے ساتھ ساتھ پنجاب، سندھ ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی پولیس کی کارکردگی انتہائی قابلِ تعریف ہے۔نیب ،اور ایف آئی اے کی کارکردگی بھی مثالی ہے۔ہم اگر اپنے اداروں کی حوصلہ افزائی کریں گے تو یقینا اداروں کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی اور ہمارا ملک نہ صرف مزید ترقی کرے گا بلکہ ایک مثالی ریاست بنے گا۔انشاللہ
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نعیم کندوال کے کالمز
-
شکریہ فواد چوہدری
جمعرات 27 جنوری 2022
-
سی پیک کی اہمیت
جمعہ 5 نومبر 2021
-
آزادی اظہار رائے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
مسلم ڈیموکریٹک پارٹی
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
جلالپورنہر منصوبہ بے روزگاری کا خاتمہ کرے گا
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پنڈ دادنخان ترقی کی راہ پرگامزن
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
جہلم، پنڈ دادنخان! فواد آیا صواد آیا
پیر 30 اگست 2021
-
فیصل شاہ نے ساٹھ سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرایا
جمعرات 6 مئی 2021
نعیم کندوال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.