Live Updates
ًقومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث،نو منتخب رکن اسمبلی صبا تالپور نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا
ہم سافٹ ڈرنکس کولڈڈرنک پر کوئی ٹیکس نہیں لگارہے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ ریونیو بڑھائیں’آسیہ اسحاق
پیر 16 جون 2025
23:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب رکن اسمبلی صبا تالپور نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیاڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے صبا تالپور سے حلف لیااجلاس میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے رکن اسمبلی آسیہ اسحاق نے کہا کہ بجٹ ایک بیلنس شیٹ ہوتا ہے وزارت خزانہ نے کئی چیزوں پر دھیان نہیں دیا ملک میں 40 فیصد بچے اسٹنٹڈ ہیں پاکستان کی 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے اس ملک میں ہر سال ایک لاکھ 85 ہزار نئے کینسر کے مریض رجسٹرڈ ہیں پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ 25 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں عورتوں کی تعلیم میں ہم 147 نمبر پر ہیں پاکستان ذیابیطس کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر موجود ہے ہم نے دودھ اور ڈیری پر ٹیکس لگایا ہے ہم سافٹ ڈرنکس کولڈڈرنک پر کوئی ٹیکس نہیں لگارہے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ ریونیو بڑھائیں۔
(جاری ہے)
رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ بجٹ میں دو چیزوں کا فقدان نظر آ رہا ہے کوئی روڈ میپ نظر نہیں آ رہا کہ جو قرضے چڑھے انکی ادائیگی کا کیا طریقہ کار ہوگا آنے والے دور میں جنگ جیتنے کا دارومدار انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ہے ۔حیرانگی ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کوئی ڈیجیٹل ریگولیٹری اتھارٹی نہیں ہے ۔ہمارے 60 فیصد نوجوانوں کے لیے بجٹ میں کیا رکھا گیا ہمارے این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئر 144 ارب بنتا ہے۔
اس بجٹ میں ضم شدہ اضلاع کے لیے کچھ کیوں نہیں اس بجٹ میں ایکسپورٹ کے لیے کیا کرنے جا رہے ہیں ان اوورز سیز پاکستانیوں کے لیے ہم نے کیا سوچا ہے جن سے ہمیں سالانہ اربوں آتے ہیں ہمیں محسوس ہوتا ہے ایوان اندر سے کھوکھلا ہے ایکسپورٹ کے لئے آپ کچھ نہیں کرنے جا رہییہ بجٹ ہماری ضروریات کا عکاس نہیں ہے ہم کوئی فیصلے خود کر ہی نہیں رہے ڈیزل اور پیٹرول کے فیصلے بھی ہم نہیں کرتے۔
رکن اسمبلی مہیش کمار نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس طریقے سے دہشت گردی کے خلاف کیس لڑا ہے کوئی بھی لیڈر اس ٹائپ کا کیس نہیں لڑ سکتاوزیراعظم کو کہنا چاہوں گا کہ جیسے ہی بلاول بھٹو پاکستان میں قدم رکھیں تو ان کا والہانہ استقبال ہونا چاہئے ہماریفیلڈ مارشل کے بعد بلاول بھٹو کے حوالے سے بھی ہر کونے کونے سے ریلیاں نکلنی چاہئیں بلاول بھٹو نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رکن کرن حیدر کی طنزیہ شاعری، پی ٹی آئی اراکین کا بھی طنز شاہد خٹک نے کہا کہ یہ مشاعرہ ہو رہا ہے یا بجٹ پر تقریر،حکومتی بنچز سے کرن حیدر کی شاعری پر ڈیسک بجا کر داد دی گئی خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ پاکستان کی کم و بیش آدھی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہیآج کا قرض کل کا ٹیکس ہوگا اور اس غریب عوام کو کل کو وہ ٹیکس دینا ہوگاکسان کو اسکی فصل کا معاوضہ آپ نہیں دیتیحکومتی اتحادی جماعت نے بھی بجٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اس بجٹ میں کسی طبقے کے لیے بھی آسانی یا آسائش کی بات نہیں کی گئینوجوانوں کے لیے آپ نے اس بجٹ میں کچھ نہیں رکھا ہیصرف لوگوں کو آپ نے ہراس کرنا ہے اور کچھ نہیں ہے اس بجٹ میں زراعت کا سیکٹر آپ کا بالکل بیٹھ گیااس ملک کا کسان آپ کی توجہ چاہتا ہیاس ملک کی ریڑھ کی ہڈی زراعت ہے صوبائی حکومتوں کا کردار بہت منفی ہیسندھ طاس معاہدہ انڈیا نے معطل کیا ہم نے کیا کیا ہے ۔
ہمارے پانی کے ذرائع کو بہتر کرنے کی ہم کوشش نہیں کر رہے ہم بلوچستان کو اسکے حصے کا پانی نہیں دے رہے ہم اپنے حصے کے پانی کو ترس رہے ہیں رمیش لال نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں 26 بجٹ دیکھے ہیں پیپلز پارٹی کی حمایت نہ ہو تو ایک دن بھی یہ حکومت نہیں چل سکتی ہم سے لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ لوگ اسمبلی میں کیوں بیٹھے ہیں ہمیں بجٹ میں حصہ دیں کہ ہمارے مسائل حل ہوں اجلاس میں وزیراعظم نہیں آتے تو وزرا کیسے آئیں گے ہمارے وزیراعظم ہر اجلاس میں آتے تھے اس بجٹ میں سندھ کے لیے کوئی بجٹ نہیں رکھا گیا حیدرآباد سکھر موٹروے میں سندھ کو لالی پاپ دیا گیا ہماری حکومت نے پچاس فیصد تنخواہیں بڑھائیں، پر اس حکومت نے دس فیصد بڑھائی ہیں ایگریکلچر کو اس حکومت نے تباہ کر دیا ایگریکلچر کے لیئے کوئی بجٹ نہیں بڑھایا گیا پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیر خزانہ نے ایک منسٹر کو کہا کیسا لگا میرا مذاق یہ بجٹ ٹوٹلی مذاق ہیوزیراعظم یوسف رضا گیلانی روزانہ اسمبلی میں اپنی سیٹ پہ بیٹھتے تھے کاغذوں پر تو بجٹ دے دیا جاتا ہے لیکن کام نہیں ہوتاہم اس بجٹ کو کیسے پاس کریں جب یہ بجٹ سندھ دشمنی پر اتر آیا ہے اسحاق ڈار آپ ڈپٹی وزیر اعظم ہیں، شہباز شریف وزیراعظم ہیں، پارٹی کی وجہ سے ہیں ہمارے 70 ووٹوں کی وجہ سے وزیر اعظم ہیں نہ چھیڑ ملنگاں نوں، ہمیں مت چھیڑوابھی ہم مجبور ہیں، بولنا تو بہت چاہتے ہیں لیکن پارٹی پالیسی کو فالو کرنا ہے آپ نے بلاول کو منتخب کیا وہ پاکستان کے لئے دن رات پاکستان کا کیس لڑ رہے ہیں سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کروجب تک ہمارے مطالبات مانے نہیں جائیں گے یہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے جو اختیارات ایف بی آر کو دیئے گئے ہیں، اب تو پولیس کی ضرورت ہی نہیں ہے، ہاری بینک اکانٹ نہیں کھول سکتے ایف بی آر بغیر نوٹس کسی کا بھی بینک اکاؤنٹ فریز کرسکتا ہے یا تو لگتا ہے یہ اے آئی بجٹ ہے ۔
سندھ کے فنڈز سندھ کو دیئے جائیں نبیل گبول اور ایم کیو ایم اراکین کے درمیان تلخ کلامی اور نوک جھونک ہوئی۔ نبیل گبول نے ایم کیو ایم کو ایم کیو ایم ن نام رکھنے کا مشورہ دیدیا،نبیل گبول نے کہا کہ سندھ میں چیختے ہیں یہاں انکا ساتھ دیتے ہیں،نبیل گبول کی تقریر میں آسیہ اسحاق کا کمنٹ، نبیل گبول نے کہا آنٹی ذرا صبر کریں آسیہ اسحاق اور نبیل گبول میں تلخ کلامی بھی ہوتی نبیل گنول نے آسیہ اسحاق کو آنٹی کہہ دیاآپ آنٹی کیسے کہہ رہے ہیں، ایم کیو ایم اراکین آنٹی تو ہیں نہ مجھ سے بڑی ہیں، نبیل گنول کا ایم کیو ایم اراکین کو جواب ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی نبیل گبول کو چیئر کو ایڈرس کرنے کی ہدایت وہ آنٹی کو غصہ آ گیا تھا تو چپ ہو گیا، نبیل گبول کا ڈپٹی اسپیکر کو جواب پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ بلاول پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کو قیدی نمبر 804 کے علاوہ کچھ نہیں آتا شاہد خٹک ٹیمو ورژن ہے رکن اسمبلی عون چوہدری نے کہا کہ اخلاق میں رہ کر بات کریں بانی پی ٹی آئی آپ میں سے آدھے لوگوں کو نام سے بھی نہیں جانتا ہوگا بات کریں تنقید کریں لیکن اخلاقیات سے بات کریں شفقت عباس کی عون چوہدری سے تلخ کلامی ہاں آپ کریں چاپلوسی تاکہ بانی پی ٹی آئی بولے یہ کون ہے نام بتا یہ اچھا لگا مجھے، اپ ایوان میں عزت سے بات کریں،آپ بجٹ پر بات کریں لیکن آپ چھلانگیں مارنا شروع کر دیتے ہیں کہ عمران خان ہمیں دیکھ لے عون چوہدری نے کہا کہ ہماری بہنیں، عورتیں بیٹھتی ہیں یہاں پر، احترام سے بات کریں آج ہم پاکستان کی بات کریں پاکستان کا سوچیں ہم آپ کے ایشوز پر آپ کا ساتھ دیں گے لیکن آپ پاکستان کی سالمیت کی بات کریں آپ ملک کو توڑنے کی بات کیوں کرتے ہیں جو پاکستان کے حق کی بات کرے ہمیں اس پر فخر ہے رکن اسمبلی سبین غوری نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یہ عوام بجٹ ہوتایہ آئی ایم ایف کا بجٹ زیادہ لگ رہا ہیبجٹ میں بی آئی ایس پی کے علاوہ خواتین کے لیے کوئی پراجیکٹ نظر نہیں آتابھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پہ استعمال کیابجٹ میں پانی کے ذخائر کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی کے فور منصوبہ سترہ 18 سال سے تعطل کا شکار ہیاس طرح تو یہ منصوبہ اگلے دس سال بھی مکمل ہوتا نظر نہیں آرہالگ رہا ہے کراچی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہیتنخواہوں میں کم سے کم 15 فیصد اضافہ ہونا چاہئے اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ ہونا چاہئے شبیر علی قریشینے کہا کہ امریکہ پر دبا ڈالنا چاہئے کہ وہ اپنے بالے کتے اسرائیل کو پٹہ ڈالیبانی پی ٹی آئی کے دور میں کسان خوشحال ہوا ہماری زراعت بحران میں ہے اس کا سارا کریڈٹ مریم نواز کو دوں گاآنے والے دنوں میں بحران مزید سنگین ہو گامہنگائی سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں لوگوں کی قیمت خرید ہی ختم ہو گئی ہیانہوں نے پیٹرول بم عوام پر گرا دیا ہیفوری طور پر تمام سیاسی قیدیوں کا رہا کیا جائے۔
بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات