اسلحہ سمگلنگ کیس،بنگلہ دیشی عدالت نے جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن سمیت 14 افراد کو سزائے موت سنا دی

جمعہ 31 جنوری 2014 08:14

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)بنگلہ دیش کی عدالت نے اسلحہ سمگلنگ کیس میں جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن نظامی سمیت 14 افراد کو سزائے موت سنادی ۔خیبر ایجنسی کے مطابق اسلحہ سمگلنگ کیس دس سال پرانا ہے۔

(جاری ہے)

کیس میں جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن نظامی سمیت14 افراد کے خلاف مقدمہ بنگلہ دیش کی عدالت میں چل رہا تھا جس پر جمعرات کو عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما اپنی مطیع الرحمن نظامی سمیت 14 افراد کو سزائے موت سنا دی ۔

مطیع الرحمن نظامی 2010 سے پولیس حراست میں تھے وہ سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے دور حکومت میں وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز رہے ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی جماعت اسلامی کے ایک رہنما کو عدالتی مقدمے میں عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :