پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کردیاگیا،صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردئیے

جمعہ 31 جنوری 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کردیاگیا،صدر ممنون حسین نے جج نامزدگی سمری منظور کرلی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کرنے کیلئے ایوان صدر کو سمری ارسال کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے چیف جسٹس دوست محمد کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج نامزد کرنے کی سمری منظور کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ کا جج نامزد کردیا ہے۔