تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی،روڈ شوز کے انعقاد کا فیصلہ

جمعہ 31 جنوری 2014 08:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)رواں سال مارچ میں تھری جی سپیکٹرم لائسنس کی نیلامی سے قبل آئندہ ماہ روڈ شوز منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سپیکٹرم کی نیلامی کے لئے مشاورتی نگران کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی بتایا گیا کہ آئندہ ماہ اطلاعاتی مراسلہ بھی جاری کر دیا جائے گا۔اجلاس میں جدید ترین موبائل نیٹ ورک کے سپیکٹرم کی نیلامی کا جائزہ لیا گیا اور اس عمل کی رفتار پر اطمینان ظاہر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :