جزیرہ نما سینائی، ا یک فضائی حملے میں سات عسکریت پسند ہلاک

جمعہ 31 جنوری 2014 08:14

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)مصر کی فوج کی طرف سے جزیرہ نما سینائی میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں سات عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مصری فوج کے ایک ترجمان کرنل احمد علی کے مطابق ایئرفورس کی طرف سے انتہائی خطرناک تکفیری شدت پسندوں سے تعلق رکھنے والے دو گھروں پر بدھ کی صبح حملے کیے گئے۔ جزیرہ نما سینائی میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کافی اضافہ ہوا ہے جس کا سلسلہ اب مصر کے دیگر شہروں میں پہنچ گیا ہے۔ منگل (28 جنوری )کو قاہرہ میں ایک سینیئر سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری انصار بیت المقدس نامی گروپ نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :