شام امن مذاکرات میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے،بان کی مون،امیدہے جلد ہی شام کے جنگ زدہ علاقوں میں امدادی تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی،برلن میں جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر سے ملاقات میں اظہار خیال

جمعہ 31 جنوری 2014 08:14

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام امن مذاکرات میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی شام کے جنگ زدہ علاقوں میں امدادی تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بان کی مون چار روزہ دورہ جرمنی کے آغاز پر دارالحکومت برلن پہنچے جہاں انہوں سب سے پہلے جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر سے ملاقات کی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں فائربندی کا معاہدہ کرتے ہوئے امدادی اشیاء متاثرہ لوگوں تک پہنچنے دی جائیں گی۔ بان کی مون جرمن صدر یوآخم گاوٴک اور چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کے علاوہ آج (جمعہ) کے روز سے شروع ہونے والی پچاسویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :