سری لنکا نے پاکستان سے ٹیسٹ ہارنے کا سارا غصہ بنگال ٹائیگرز پر نکال دیا ، بنگلا دیش کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 248 رنز سے شکست ،750رنز کے تعاقب میں بنگال ٹیم 250رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،روان پریرا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جے وردھنے نے شاندار ڈبل سنچری کی بدولت مین آف دی میچ کے حقدار ٹھہرے ، دوسرا ٹیسٹ 4فروری کوکھیلا جائے گا

جمعہ 31 جنوری 2014 08:07

ْ میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء) سری لنکا نے بنگلا دیش کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ایک اننگز اور 248 رنز سے شکست دے دی۔میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 730 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ لائن پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم میچ کے چوتھے روز 250 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

دوسری اننگ میں بنگلا دیش کی جانب سے مومن الحق نے سب سے زیادہ 50 اور الامین حسین نے 32 رنز اسکور کئے اس کے علاوہ کوئی بھی بنگلا دیشی بلے باز سری لنکن بالرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا۔ سری لنکا کی جانب سے دل روان پریرا نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سری لنکا کے کپتان انجیلا میتھیوز نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پہلی اننگز میں بھی بنگلا دیش کی پوری ٹیم 232 رنز بنا کرآوٴٹ ہوگئی، کپتان مشفیق الرحیم نے 61 اور شکیب الحسن نے 55 رنز اسکور کئے تھے،دوسری جانب سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں مہیلا جے وردھنے کی شاندار ڈبل سنچری جب کہ کوشال سلوا اور کیتھرووان ویتھانگے کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں پر 730 رنز اسکور کئے،سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کو ان کی شاندارکارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 فروری کو کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :