2015ء میں ایران کے ساتھ تجارت دوگنا کر دیں گے، ترک وزیراعظم

جمعہ 31 جنوری 2014 08:15

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)ترکی اور ایران نے باہمی تجارت کو دوگنا کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ ایران کے دورے کے دوران ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین ہونے والی تجارت کو اگلے برس تقریباً 22 ارب یورو تک پہنچا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس دونوں ملکوں کے مابین تقریباً ساڑھے تیرہ ارب کا کاروبار ہوا تھا۔ ترک وزیر اعظم کے اس دورے کے دوران تجارت کے علاوہ شامی تنازعہ پر بھی بات چیت ہو گی۔ دونوں ملکوں نے شراکت داری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ ایردوآن ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :