بھارتی حکومت نے سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کو آمد پر ویزا دینے کی سکیم 180 ممالک تک بڑھا دی ،سکیم میں پاکستان و افغانستان شامل نہیں، ویب سائٹ کے ذریعے سیاح ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے،180 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو آمد پر ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کرنے کے لیے پانچ سے چھ مہینے لگیں گے،راجیو شکلا

جمعہ 7 فروری 2014 08:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7فروری۔2014ء )بھارتی حکومت نے سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کو آمد پر ویزا دینے کی سکیم 180 ممالک تک بڑھا دی ہے، تاہم اس میں پاکستان و افغانستان شامل نہیں۔اس سکیم سے صرف آٹھ ممالک کے شہری فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جن میں پاکستان اور افغانستان کے شہری شامل ہیں۔حکومت اس سکیم پر اکتور سے عمل درآمد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

فی الحال بھارت ملک آمد پر بشمول فن لینڈ، جاپان اور سنگاپور صرف 11 ممالک کے شہریوں کو ویزا دیتا ہے۔ملک کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی راجیو شکلا نے کہا کہ ’ہم نے 180 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو آمد پر ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کرنے کے لیے پانچ سے چھ مہینے لگیں گے۔

(جاری ہے)

ہمیں امید ہے کہ ہم اس پر آنے والے سیاحت کے سیزن میں اکتوبر سے عمل درآمد کر لیں گے۔

‘انھوں نے اس کی کوئی وضاحت نہیں دی کہ پاکستان، افغانستان، سوڈان، ایران، عراق، نائجیریا، سری لنکا اور صومالیہ کے شہریوں کو اس سکیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔راجیو شکلا نے کہا کہ بھارت کے 26 ہوائی اڈوں پر ملک میں آمد پر الیکٹرانک نظام کے ذریعے ویزا لینے کی سہولت موجود ہو گی اور اس ویزے کی مدت 30 دن ہوگی جو سیاح کے آمد کی تاریخ سے شمار ہوں گے۔راجیو شکلا نے اس فیصلے کو ’تاریخی‘ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ’سیاحت کو بہت فروغ‘ ملے گا۔حکومت ایک ویب سائٹ تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے ذریعے سیاح ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے اور ویزے کی فیس جمع کرا سکیں گے۔ درخواست کے تین دن کے بعد کسی بھی ہوائی اڈے پر آمد پر ویزا مہیا کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :