جعلی اکائونٹس کے خلاف مہم ،فیس بک اخبارات میں اشتہار دینے پر مجبور

برطانوی اخبار میں دیئے گئے اشتہارات میں صارفین کو جعلی اکائونٹ کی پہچان کے طورطریقے بتائے گئے ہیں

منگل 9 مئی 2017 13:39

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)ویسے تو اخبارات اور ٹی وی چینلز سمیت میڈیا کے تمام اداروں کو اپنی خبروں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے فیس بک کی ہی ضرورت پڑتی ہے، تاہم اب فیس بک کو اخبارات کی ضرورت آن پڑی ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں فیس بک نے ویب سائٹ پر جعلی اکائونٹس کے خلاف یورپ میں مہم شروع کرتے ہوئے معروف رونامچوں میں فل پیج کے اشتہارات دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے جعلی خبروں، اکانٹس اور معلومات کے خلاف برطانیہ کے معروف اخباروںمیں مکمل صفحات پر مشتمل اشتہارات دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔فیس بک کی جانب سے ان اشتہارات میں صارفین کو ایسی دس چیزیں بتائی جائیں گی، جن پر عمل کرتے ہوئے جعلی اکائونٹ، جھوٹی خبروں اور من گھڑت معلومات و تصاویر کو پہنچاننا ممکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :