افغانستان کے مدرسے میں بم دھماکا، صوبائی مذہبی کونسل کا سربراہ جاں بحق

ْ بم حملے کا مرکزی ہدف مولوی عبدالرحیم حنفی ہی تھے،چند طالب علم بھی زخمی ہوئے،ڈپٹی گورنر

منگل 9 مئی 2017 12:54

پروان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) افغان صوبے پروان میں ایک مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے میں صوبائی مذہبی کونسل کے سربراہ مولوی عبدالرحیم حنفی جاں بحق ہو گئے،دھماکے میں مدرسے کے چند طالب علم بھی زخمی ہو گئے،ادھر ڈپٹی گورنر نے اسے ایک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اس مذہبی رہنما کو کیوں نشانہ بنایا گیا اور اس حملے کا ذمہ دار کون ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے پروان میں منگل کے روز ایک مدرسے میں ہونے والے بم دھماکے میں صوبائی مذہبی کونسل کے سربراہ مولوی عبدالرحیم حنفی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

نائب گورنر شاہ ولی شاہد نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ شاہد نے بتایا کہ منگل کی صبح صوبائی صدر مقام چاریکار کے ایک مدرسے میں ہونے والے بم حملے کا مرکزی ہدف مولوی عبدالرحیم حنفی ہی تھے۔ ڈپٹی گورنر نے اسے ایک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ اس مذہبی رہنما کو کیوں نشانہ بنایا گیا اور اس حملے کا ذمہ دار کون ہے۔ اس دھماکے میں مدرسے کے چند طالب علم بھی زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :