حکومت نے ڈان لیکس معاملہ ڈس ہینڈل کیا،3لوگ فارغ ہوئے جس کے بعدمعاملہ ختم ہوجاناچاہئے تھا،فرحت اللہ بابر

پانامہ کئی اوپن جے آئی جی وزیراعظم نوازشریف کے مفادمیں ہوگی ،پانامہ کی جے آئی ٹی کواوپن کارروائی کرنی چاہئے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 9 مئی 2017 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)پیپلزپارٹی کے راہنماسینیٹرفرحت اللہ بابرنے کہاہے کہ حکومت نے ڈان لیکس معاملہ ڈس ہینڈل کیا،3لوگ فارغ ہوئے جس کے بعدمعاملہ ختم ہوجاناچاہئے تھا،پانامہ کئی اوپن جے آئی جی وزیراعظم نوازشریف کے مفادمیں ہوگی ،پانامہ کی جے آئی ٹی کواوپن کارروائی کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہونے کہاکہ کل کچھ بھی ہوسکتاہے ،سابق آصف علی زرداری بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں ،حکومت نے ڈان لیکس کامعاملہ مس ہینڈل کیا،کمیٹی کی سفارشات پر3لوگ فارغ ہوئے جس کے بعدمعاملہ ختم ہوجاناچاہئے تھا۔انہوںنے کہاکہ پانامہ جے آئی ٹی اوپن ہوتوڈان لیکس جیسامعاملہ پیش نہیں آئے گا،وزیراعظم کے حق میں ہوگاکہ اگروہ عوام کے سامنے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں۔

انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی میں سب کچھ قانون کے مطابق ہوناچاہئے ،جے آئی ٹی میں شامل اداروں کودیکھناہوگاکہ قانون کے مطابق کیابیرون ملک جاکرتحقیقات ہوسکتی ہیں یاپھرتحقیقات کیلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔سپریم کورٹ نے اگرقانون میں ترمیم کاکہاتوترمیم کرنی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی تحقیقات اوپن ہونی چاہئیں۔(یاسرعباسی)