فٹبالر میسی سے مشابہت، ایرانی نوجوان تھانے پہنچ گیا

تصویر یر کھنچوانے کے خواہش مندوں کا ہجوم،منتشر کرنے کے لیے پولیس رضاپرستش کو تھانے لی گئی

منگل 9 مئی 2017 11:56

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)ایک ایرانی طالبِ علم نے بتایا ہے کہ انھیں تھانے جانا پڑا جس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی شکل ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹبال سپرسٹار لیونل میسی سے ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا سے بات چیت میں طالب علم نے بتایاکہ ایرانی شہر ہمدان میں رضا پرستش کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے خواہش مندوں کا اس قدر ہجوم اکٹھا ہو گیا کہ پولیس کو اسے منتشر کرنے کے لیے رضا کو تھانے لے جانا پڑ گیا۔

اس کے ساتھ ہی انھوں نے رضا کی کار بھی ضبط کر لی۔یہ معاملہ چند ماہ قبل اس وقت شروع ہوا جب رضا پرستش کے والد نے ان کی تصویر بارسلونا کی 10 نمبر والی قمیص میں کھینچی۔اس کے بعد سے 25 سالہ رضا نے میسی کی طرح داڑھی رکھ لی اور بال بھی انھی کی مانند کٹوانے شروع کر دیے۔بس پھر کیا تھا، اس کے بعد رضا جہاں جاتے، ان کے ساتھ سیلفی کھنچوانے کے خواہش مندوں کا تانتا بندھ جاتا۔

متعلقہ عنوان :