امریکی ایئرلائن نے خاتون مسافر کو3ہزارمیل دورغلط مقام پر پہنچادیا

منگل 9 مئی 2017 15:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)امریکا کی یونائٹڈایئرلائن نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر خاتون کو3ہزارمیل دورغلط مقام پر پہنچادیا،لوسی نامی خاتون کونیویارک سے پیرس جانا تھا مگر عملے نے اسے سان فرانسسکو پہنچادیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ ہفتے قبل ایک ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والی امریکی یونائٹڈ ایئرلائن کاایک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

لوسی نامی خاتون غلط طیارے پر سوار ہوگئیں تو عملے کے ایک رکن کو اپنا بورڈنگ پاس دکھایا کہ ان کی مطلوبہ نشست پر کوئی اور بیٹھا ہے۔عملے کے رکن نے انہیں ان کے طیارے میں بھیجنے کے بجائے ایک اورنشست پر بٹھا دیا جس سے وہ نیویارک سے پیرس کے بجائے سان فرانسسکو پہنچ گئیں واقعہ سامنے آنے پر فضائی کمپنی نیمعذرت کرلی اور لوسی کومنزل تک پہنچانے کے تمام اخراجات کی ادائیگی کرکے انہیں اٹھائیس گھنٹے بعد منزل مقصود پر پہنچایا۔