ایم کیو ایم سینیٹرمیاں عتیق شیخ دفتر میں پھسل کر گرنے سے زخمی ، ہسپتال میں طبی امداد کے بعدگھر منتقل

منگل 9 مئی 2017 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و عوامی سینیٹر کے نام سے شہرت پانے والے ایوان بالا کے رکن میاں عتیق شیخ دفتر میں پھسل کر گرنے سے زخمی ہوگئے‘ پمز ہسپتال طبی امداد کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی سینیٹر کے نام سے شہرت پانے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق شیخ اپنے دفتر میں پھسل کر گر پڑے۔

سینیٹر عتیق شیخ کو گھٹنے میں شدید چوٹ آئی۔ میاں عتیق شیخ کو پمز ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹرز کی طرف سے ان کے گھٹنے کے ٹیسٹ کئے بعد ازاں میاں عتیق شیخ کو گھر منتقل کردیا ۔ ڈاکٹرز کی طرف سے انہیں آئندہ چند دن بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا گیا ہے۔ (ن غ/ا ر)

متعلقہ عنوان :