ایرانی اپوزیشن لوگوں کو قتل کراتی ہے ،صدرحسن روحانی کا الزام

قوم نے گزشتہ انتخابات میں تشدد کو مسترد کر دیا تھا اور آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے ،خطاب

منگل 9 مئی 2017 15:56

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے سیاسی مخالفین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم نے گزشتہ انتخابات میں تشدد کو مسترد کر دیا تھا اور آئندہ انتخابات میں بھی عوام ایسا ہی کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وسطی شہر ہمدان میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے روحانی کا کہنا تھا کہ قوم نے گزشتہ انتخابات میں تشدد کو مسترد کر دیا تھا اور آئندہ انتخابات میں بھی عوام ایسا ہی کریں گے۔