عمران خان نے اپنے وکلاء کو پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیلنج کرنے سے روک دیا

پارٹی فنڈنگ کیس کے تمام ثبوت فراہم کئے جائیں ، اس میں چھپانے کیلئے کچھ بھی نہیں ، تحریک انصاف کے چیئرمین کا مشاورتی اجلاس سے خطاب

منگل 9 مئی 2017 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے وکلاء کو پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیلنج کرنے سے روک دیا اور کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس کے تمام ثبوت فراہم کئے جائیں ، پارٹی فنڈنگ میں چھپانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کیس کے وکلاء نے عمران خان کو پارٹی فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی ۔ عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیلنج کرنے سے روک دیا ۔عمران خان نے کہا کہ کیس کے تمام ثبوت فراہم کئے جائیں ، پارٹی فنڈنگ پبلک ٹرسٹ ہے ، تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس میں چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔ (ن م)