پٹرول برآمد کرنے والے ملک مزید 6 ماہ کیلئے پیداوار میں کمی کرنے پر متفق

او پیک کے تیل کے وزرا کااجلاس 25مئی کو ویانا میں ہوگا جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیاجائے گا

منگل 9 مئی 2017 15:12

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)پٹرول برآمد کرنے والے ملک مزید چھ ماہ کیلئے پیداوارمیں کمی کرنے پراصولی طورپر متفق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پٹرول برآمد کرنے والے ملک مزید چھ ماہ کیلئے پیداوارمیں کمی کرنے پراصولی طورپر متفق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کویت کے وزیر تیل عصام المرزوک نے ایک بیان میں کہاکہ تیل پیدا کرنے والے ملک پیدوارمیں کمی کے معاہدے کی مدت میں توسیع کی اہمیت پرمتفق ہیں۔

دنیامیں تیل پیدا کرنیوالے سب سے بڑے ملک روس اور سعودی عرب نے بھی تیل کی پیداوار میں کمی کیلئے اپنی حمایت کاعندیہ دیا ہے تاکہ عالمی سطح پر اس کی اضافی پیداوار کو کنٹرول کیاجاسکے۔او پیک کے تیل کے وزرا کااجلاس اس مہینے کی پچیس تاریخ کو ویانا میں ہوگا جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :