سانحہ صفورا اور سبین محمود قتل کیس میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرموں کے اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 18 مئی تک جواب طلب

منگل 9 مئی 2017 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس ،جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہم میں قائم دورکنی بینچ نے سانحہ صفورا اور سبین محمود قتل کیس میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرموں کے اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 18 مئی تک جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں دائر درخواست میں اہل خانہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عبداللہ منصوری عمر اور علی رحمان کو فوجی عدالت نے سانحہ صفورا اور معروف سماجی رہنما سبین محمود قتل کیس کے جرم میں موت کی سزا سنائی تھی،سزاملنے کے بعد نہ ہی مجرموں سے ملاقات کرائی گئی ہے اور نہ ہی مقدمہ کی نقول فراہم کی گئی ہیں حالانکہ سزا کیخلاف اپیل کی مہلت بھی ختم ہورہی ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکام کو مجرموں کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائی.دوسری جانب ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے 18 مئی تک وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ مجرموں کیخلاف سزا اور مقدمات سے متعلق بھی عدالت کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :