حماس کے منشور پر تنقید کے بعد نیتنیاہو نے اسے پھاڑ ڈالا

حماس کا نیا منشورحقیقت کے برعکس ایک من گھڑت دستاویز ہے،اسرائیلی وزیراعظم کا بیان

منگل 9 مئی 2017 12:54

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک وڈیو کلپ میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے منشور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بعد ازاں وہ مذکورہ دستاویز کو اپنے ہاتھ سے پھاڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان اوویر جینڈل مین کی جانب سے جاری وڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کا نیا منشورحقیقت کے برعکس ایک من گھڑت دستاویز ہے۔

ادھر حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے اس کا منشور پھاڑے جانے کونسل پرستی پر مبنی برتاؤ قرار دیا۔حماس کے ترجمان سامی ابو زہری کے مطابق نیتنیاہو کے ہاتھوں حماس کے دستاویز کو پھاڑا جانا " کمزوروں کا فعل" ہے جس سے "حماس کے اثر اور اس کی طاقت" کا ثبوت ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :