امن وامان کی صورتحا ل کے باعث سرکاری ہسپتالوں ، بنکوں ، میں بھکاریوں ، چائے فروشوں کے داخلے پر پابندی عائد

منگل 9 مئی 2017 23:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)امن وامان کی صورتحا ل کے باعث سرکاری ہسپتالوں ، بنکوں ، میں بھکاریوں ، چائے فروشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی ،مولوی جی ہسپتال ، نصر ا للہ بابر میموریل ہسپتال ، صفت غیور میموریل ہسپتال سمیت شہر کے مختلف ہسپتالوں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظرچائے فروخت کرنے والے افراد پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات کی گئی ہے جبکہ مختلف بھکاری جس میں کئی نشہ آور افراد بھی شامل ہوتے ہیں وارڈزمیں داخل ہوتے ہیں مریضوں اور ان کے لواحقین کے قیمتی اشیاء کی چوری ہونے کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ہسپتالوں کے باہر بھکاریوں نے ڈھیرے ڈال دیئے ہیں ایمر جنسی کے علاوہ ہسپتال کے داخلی اور خارجی راستہ پرپیشہ ور بھکاری صبح سے شام تک موجود رہتے ہیں جس پر سیکورٹی خدشات ظاہر کئے ہیں ۔