پاک فوج کا چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں بھرپور تعاون جاری

63 اضلاع میں پہلا مرحلہ 15 سے 17 اپریل تک مکمل کیاگیا،مردم شماری کے پہلے مرحلے کے مکمل اعداد و شمار متعلقہ محکموں کو بحفاظت پہنچائے گئے، مردم شماری کا دوسرا مرحلہ شیڈول کے مطابق 25مئی تک جاری رہے گا،آئی ایس پی آر

منگل 9 مئی 2017 22:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کا چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں بھرپور تعاون جاری ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کا مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں بھرپور تعاون جاری ہے ۔ 63 اضلاع میں پہلا مرحلہ 15 سے 17 اپریل تک مکمل کیاگیا۔ مردم شماری کے پہلے مرحلے کے مکمل اعداد و شمار متعلقہ محکموں کو بحفاظت پہنچائے گئے۔ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ شیڈول کے مطابق 25مئی تک جاری رہے گا۔ …(ن م)