کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،صاحبزادہ حامد رضا

پیر 30 جولائی 2018 20:57

لاہور۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 جولائی 2018ء)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ حلف نہ اٹھانے کے معاملے میں ایم ایم اے تنہا رہ گئی ہے۔ فضل الرحمن کی اے پی سی’’ انجمن مفادات باہمی‘‘ ہے۔ عوام تحریک چلانے والوں کا ساتھ نہیں دے گی۔

فضل الرحمن ذاتی جنگ کو قومی جنگ بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ عمران خان کا ریاست مدینہ والا نظام لانے کا اعلان خوش آئند ہے۔ قوم وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتی ہے۔ نئی حکومت کو گڈ گورننس کی مثال قائم کرنا ہو گی۔ عمران خان ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کی اقتصادی غلامی سے نجات دلائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نئی حکومت ڈیموں کی تعمیر کو اپنی پہلی ترجیح بنائے۔ احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری رہنا چایئے۔ ملک میں انار کی پھیلانا ملک دشمنی ہو گی۔ حکومت سازی کے لئے جوڑ توڑ میں جمہوری اصول قربان نہ کئے جائیں۔ سنی اتحاد کونسل اگلے پانچ سال حزب احتساب کا کردار ادا کرے گی۔ عمران خان قوم کی توقعات پر پورا نہ اترا تو بہت بڑا المیہ ہو گا۔ ہم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ کرپشن کے مکمل خاتمے کو قومی نصب العین بنانا ہو گا۔ نئی حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم پی ٹی آئی کی حکومت کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔