پانامہ میں خواتین کے خلاف تشددروکنے کیلئے نئی یونٹ قائم

جمعہ 3 اگست 2018 21:05

پانامہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء)پانامہ کی پولیس نے گزشتہ روزکہاہے کہ اس نے ملک بھرمیں خواتین کے خلاف تشددروکنے کیلئے ایک نئی یونٹ قائم کی ہے ،جس نے حالیہ برسوں میں گھریلوتشددکے ہزاروں کیسزریکارڈکئے ہیں ۔ 200اہلکاروں پرمشتمل سکواڈکوصنفی جرائم کے خلاف تیزی سے کارروائی کرنے اورحملہ آوروں کوقانونی تکنیکی راستوں کے ذریعے سزاسے بچنے سے روکنے کیلئے رپورٹس لکھنے کی تربیت دی گئی ہے ،یہ بات قومی پولیس نے نائب ڈائریکٹرجیسنٹوگومزنے بتائی۔

(جاری ہے)

ملک کی قومی انسٹیٹیوٹ برائے خاتون (آئی این اے ایم یو)نے کہاہے کہ پروگرام میں دوسال تک تربیت دی گئی ہے ۔ آئی این اے ایم یوکی سربراہ لریولالیوٹیونے کہاکہ نئی سکواڈمیں سماجی کارکنوں کوتحفظ بھی فراہم کیاجائیگا،جن پربعض اوقات صنفی تشددکی شکارخواتین کے ساتھ مددکرنے کے دوران حملہ کیاجاتاہے ۔ پانامہ کے استغاثوں کے مطابق ملک میں 2015ء سے لیکراب تک گھریلوتشددکے 63ہزارسے زائدکیسزریکارڈکئے گئے ہیں ،جن میں زیادہ ترخواتین نشانہ بنتی ہیں۔ اسی عرصے میں ایسے 72کیسزبھی ہیں جن میں خواتین کواپنی جنس کی بنیادپرنشانہ بناکرقتل کیاگیاہے اور37کیسزاقدام قتل کے ہیں۔