بگ تھری معاملہ، ذکا اشرف کل پیش رفت سے آگاہ کریں گے

جمعہ 31 جنوری 2014 08:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کل آئی سی سی کے اجلاس اور بگ تھری کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے اہم نکات پر پریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے اہم اجلاس میں چئیرمین ذکاء اشرف نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں شرکت کے علاوہ چیئرمین ذکاء اشرف نے مختلف بورڈز کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔ بگ تھری اور آئی سی سی کے اسٹرکچر میں تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان نے سخت موقف اپناتے ہوئے مخالفت کی۔ چئیرمین ذکاء اشرف کل سہ پہر لاہور میں نیوزکانفرنس میں پاکستانی موقف کی وضاحت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :