حیدرآباد ،جہانگیر ترین کے جہاز سے بننے والی حکومت سیاسی نا بالغ ہے ،غلام رسول کلہوڑو

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مرکزی کونسل کے رکن غلام رسول کلہوڑو نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے جہاز سے بننے والی حکومت سیاسی نا بالغ ہے ،ہیلی کاپٹر کیس والوں نے مہنگائی کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور مشرف دور کے وزیر پی پی قیادت کیخلاف اپنی زبانوں کو لگام دیں،ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے اپنے آفس میں یوسیز اور یونٹوں کے سابقہ عہدیداران پی پی کے بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، غلام رسول کلہوڑو نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے تاریخی فیصلے کئے اور جمہوریت کے پانچ سال مکمل کرکے پارلیامنٹ کو طاقتور بنا یا جبکہ سی پیک منصوبے دیکر وطن عزیز کو ترقی کی جانب گامزن کرکے مہنگائی پر قابو پا کر کسان ،مزدور اور سرکاری ملازمین کا خوشحال بنا یا ،انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بعد عمران خان نے مہنگائی کرکے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیوں کی ایک لمبی تاریخ ہے جس کی مثال شہید بھٹو،مادر جمہوریت نصرت بھٹو،شہید رانہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے سیاسی جھوٹے کیسز میں اذیتوں کو برداشت کیا اور پی پی کو چیئرمین آصف علی زرداری کی زبان کاٹ کر گیارہ سال قید میں رکھنے کے باوجود ایک الزام بھی ثابت نہیں کیا گیا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی ،پارلیامنٹ ،الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی تحریک انصاف نے علیم خان کی وزارت اور علیمہ خان کی جائیداد سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے پی پی قیادت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کرکے جمہوریت کے دشمنوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے ،

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں