Yeh Mera Watan Mera Watan Mera Watan Hai, Urdu Nazam By Hassan Mehmood

Yeh Mera Watan Mera Watan Mera Watan Hai is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Hassan Mehmood. Yeh Mera Watan Mera Watan Mera Watan Hai comes under the Social category of Urdu Nazam. You can read Yeh Mera Watan Mera Watan Mera Watan Hai on this page of UrduPoint.

یہ میرا وطن، میرا وطن، میرا وطن ہے

حسن محمود

مرکز ہے امیدوں کا یہ خوشیوں کا چمن ہے

سر سبز زمیں اور حَسیں نیلا گَگَن ہے

عظمت کا گواہ اِس کی زماں اور زَمَن ہے

یہ میرا وطن، میرا وطن، میرا وطن ہے

وہ علم کا طالب ہے کہ مزدور و کساں ہے

خدمت میں مگن اس کی ہر اک فرد یہاں ہے

ہر کوئی سپاہی کی طرح معرکہ زن ہے

یہ میرا وطن، میرا وطن، میرا وطن ہے

صحراؤں، پہاڑوں پہ ڈٹے جس کے پِسر ہیں

اور بحر و فضا میں بھی جواں سینہ سِپر ہیں

حُرمت کیلئے جس کی ہر اک سر بہ کفن ہے

یہ میرا وطن، میرا وطن، میرا وطن ہے

محنت میں ہے عظمت پہ یقیں اِن کا مصمم

ہے قابل رشک اِن کا جنوں جذبہ و دم خم

دہقاں کے نہ مزدور کے چہرے پہ تھکن ہے

یہ میرا وطن، میرا وطن، میرا وطن ہے

پیکر ہیں خودی کے یہ ہیں اقبال کے شاہیں

اور راہ نما ان کے ہیں قائد کے فرامیں

دل ان کے ہیں پُرجوش تو سینوں میں اَگن ہے

یہ میرا وطن، میرا وطن، میرا وطن ہے

محبوبِ خدا کے ہیں محبان یہاں ہر

اخلاص کے بندے ہیں مسلمان یہاں پر

اللہ کی رحمت کی گھٹا سایہ فگن ہے

یہ میرا وطن، میرا وطن، میرا وطن ہے

وہ جس کے گلی کوچے ہیں تہذیب کے دھارے

اور جس کی جبیں پر ہیں کئی چاند ستارے

ہے علم کا گہوارہ بھی اور مرکزِ فن ہے

یہ میرا وطن، میرا وطن، میرا وطن ہے

ہو کھیل کا میداں تو فتح اس کا مقدر

ہو رزم تو کانپے ہے عدو خوف سے تھر تھر

اس کا تو ہر اک وار ہی دندان شکن ہے

یہ میرا وطن، میرا وطن، میرا وطن ہے

عالم میں ہو ممتاز یہی سب کی دعا ہے

دشمن ہوں سبھی زیر ہر اک دل کی صدا ہے

اقوام کا قائد بنے ہم سب کی لگن ہے

یہ میرا وطن، میرا وطن، میرا وطن ہے

بنیاد میں ہی اس کی شہیدوں کا لہو ہے

افواج سے ہیبت زدہ ہر ایک عدو ہے

جی جان سے حرمت پہ تو قربان حسن ہے

یہ میرا وطن، میرا وطن، میرا وطن ہے

حسن محمود

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2655) ووٹ وصول ہوئے

You can read Yeh Mera Watan Mera Watan Mera Watan Hai written by Hassan Mehmood at UrduPoint. Yeh Mera Watan Mera Watan Mera Watan Hai is one of the masterpieces written by Hassan Mehmood. You can also find the complete poetry collection of Hassan Mehmood by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Hassan Mehmood' above.

Yeh Mera Watan Mera Watan Mera Watan Hai is a widely read Urdu Nazam. If you like Yeh Mera Watan Mera Watan Mera Watan Hai, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.