Achi Chirya, Urdu Nazam By Mohammad Shafi Uddin Nayyar

Achi Chirya is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Mohammad Shafi Uddin Nayyar. Achi Chirya comes under the Social category of Urdu Nazam. You can read Achi Chirya on this page of UrduPoint.

اچھی چڑیا

محمد شفیع الدین نیر

1

ایک تھی چڑیا

ایک تھا کوا

ایک تھی مینا

ایک تھا طوطا

ایک تھی بلی

ایک تھا کتا

ایک تھی مرغی

ایک تھا بکرا

چڑیا کوا

مینا طوطا

بلی کتا

مرغی بکرا

یہ سب ساتھ رہا کرتے تھے

دکھ سکھ ساتھ سہا کرتے تھے

2

اچھی چڑیا بھولی بھولی

اک دن ان سب سے بولی

آؤ چل کر کام کریں کچھ

کام کریں کچھ نام کریں کچھ

خالی رہ کر وقت نہ کھوئیں

کھیت میں چل کر گیہوں بوئیں

جب یہ سب گیہوں پک جائیں

تب ہم سب مل جل کر کھائیں

3

چڑیا کی جب بات سنی یہ

کوا بولا میں نہیں بوتا

مینا بولی میں نہیں بوتی

طوطا بولا میں نہیں بوتا

بلی بولی میں نہیں بوتی

کتا بولا میں نہیں بوتا

مرغی بولی میں نہیں بوتی

بکرا بولا میں نہیں بوتا

سب نے کہا جب ہم نہیں بوتے

چڑیا نے وہ آپ ہی بویا

4

تھوڑے دنوں میں وقت وہ آیا

کھیت یہ گیہوں کا پھل لایا

چڑیا بولی چل کر کاٹیں

گیہوں سے گھر اپنا پاٹیں

ان سب نے جب کام سنا یہ

کوا بولا مجھ سے نہ ہوگا

مینا بولی میں نہ کروں گی

طوطا بولا مجھ سے نہ ہوگا

بلی بولی میں نہ کروں گی

کتا بولا مجھ سے نہ ہوگا

مرغی بولی میں نہ کروں گی

بکرا بولا مجھ سے نہ ہوگا

جب نہ کسی نے کام کیا یہ

چڑیا نے کھیت آپ ہی کاٹا

5

گیہوں گھر میں کاٹ کے ڈالے

پھر سب سے یوں بولی چڑیا

آؤ یہ ہم چکی میں پیسیں

پس کر یہ ہو جائیں گے آٹا

چکی اور آٹے کی سن کر

ان میں سے ہر اک گھبرایا

سب سے پہلے کوا بولا

آٹا یہ مجھ سے نہ پسے گا

مینا بولی طوطا بولا

آٹا یہ مجھ سے نہ پسے گا

مینا بولی طوطا بولا

آٹا یہ ہم سے نہ پسے گا

بلی بولی کتا بولا

آٹا یہ ہم سے نہ پسے گا

مرغی بولی بکرا بولا

آٹا یہ ہم سے نہ پسے گا

جب نہ کسی نے پیسا آٹا

چڑیا نے وہ آپ ہی پیسا

6

سارے گیہوں پیس چکی وہ

پھر ان سے یوں بولی چڑیا

آؤ پکائیں مل کر روٹی

کام یہ ہو جائے تو ہے اچھا

بات یہ سن کر کوا بولا

مجھ سے نہیں پک سکتی یہ روٹی

مینا بولی طوطا بولا

ہم سے نہیں پک سکتی یہ روٹی

بلی بولی کتا بولا

ہم سے نہیں پک سکتی یہ روٹی

مرغی بولی بکرا بولا

ہم سے نہیں پک سکتی یہ روٹی

جب نہ کسی نے کام کیا یہ

چڑیا نے روٹی بھی پکا لی

7

روٹی جب چڑیا نے پکا لی

پوچھا کون یہ کھائے گا روٹی

کوا بولا میں کھاؤں گا

سب روٹی چٹ کر جاؤں گا

مینا بولی میں کھاؤں گی

طوطا بولا میں کھاؤں گا

بلی بولی میں کھاؤں گی

کتا بولا میں کھاؤں گا

مرغی بولی میں کھاؤں گی

بکرا بولا میں کھاؤں گا

سب نے کہا ہم کھائیں گے روٹی

ساری چٹ کر جائیں گے روٹی

دل میں وہ نہ ذرا شرمائے

جھٹ پٹ روٹی کھانے آئے

8

اب تو ان سے چڑیا بولی

روٹی یہ تم کو نہ ملے گی

کام سے تم سب گھبراتے ہو

پھر یہ روٹی کیوں کھاتے ہو

پھر یہ روٹی کیوں کھاتے ہو

بات یہ سن کر سب گھبرائے

سب شرمائے سب پچھتائے

چڑیا اور سب اس کے بچے

مل کر کھانا کھانے بیٹھے

سب نے مل کر کھانا کھایا

سب نے مل کر گانا گایا

کام کا پھل چڑیا نے پایا

کام نے ان کا کام بنایا

چاند میں بیٹھی تارا رانی

اے لو بچو ختم کہانی

محمد شفیع الدین نیر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1389) ووٹ وصول ہوئے

You can read Achi Chirya written by Mohammad Shafi Uddin Nayyar at UrduPoint. Achi Chirya is one of the masterpieces written by Mohammad Shafi Uddin Nayyar. You can also find the complete poetry collection of Mohammad Shafi Uddin Nayyar by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Mohammad Shafi Uddin Nayyar' above.

Achi Chirya is a widely read Urdu Nazam. If you like Achi Chirya, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.