Naat E Rasool E Maqbool SAW, Urdu Naat By Qazi Zaheer Ahmad

Naat E Rasool E Maqbool SAW is a famous Urdu Naat written by a famous poet, Qazi Zaheer Ahmad. Naat E Rasool E Maqbool SAW comes under the Islamic category of Urdu Naat. You can read Naat E Rasool E Maqbool SAW on this page of UrduPoint.

نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

قاضی ظہیر احمد

تو شاہ ۔ پورب وپچھم یا صاحب ۔ عالم

نگار ۔ فقر ۔ دو عالم یا سر بہ سر حاکم

گواہ تیری صداقت کے حرف ۔ لوح و قلم

بلند تابہ ابد تیری عظمتوں کا علم

بنائے آدم و حوا تو انتہا عیسی ا

اس انتہا سے بہت ارفع نور ۔ صل ۔علی ا

گناہ گار ہوں، نادم ہو ، شرمسار ہوں میں

مگر نبی کی شفاعت کا طلبگار ہوں میں

شمار ۔ لطف کریں ساتوں آسماں چھو لیں

چلو کہ عرش معلے کے پائیداں چھو لیں

کہیں کہیں سے ہے یاسیں کی نغمگی پھیلی

کہیں کہیں سے فرشتوں کی روشنی پھیلی

تمام رسل ۔ خدا، کبریا کی راہ میں ہیں

ہمارے پیارے نبی اسکی جلوہ گاہ میں ہیں

چلو شمار کریں کون کون آیا ہے

اٹھا کے اپنے لیئے کیا خطاب لایا ہے

ارے صدیق کا پرتو، بہم رسول کا ہے

یہ منصفی کا نشہ عمر میں اصول کا ہے

ابن عفان غنی تھے سو غنی آج بھی ہیں

حیا داروں کے سردار، سر کے تاج بھی ہیں

لیکن اک بات بڑی، بات جو ممتاز بھی ہے

یہ مسرت کہیں دمساز سی آواز بھی ہے

ہاں علی آتے ہیں ہمراہ ۔ نبی آتے ہیں

وہ جو ہنستے ہوئے حسنین ابن ۔ علی آتے ہیں

آج کبری کی قبا میں تو ستارے دیکھو

آج جو سارے دمکتے ہیں نظارے دیکھو

اویس قرنی بہت خوش ہیں نہیں دنداں کوئی

آج دربار ۔ نبی میں نہیں درباں کوئی

دیکھو دربا میں عباس ابن ۔ علی آتے ہیں

اپنے بابا کا نشاں جنت کا علم لاتے ہیں

واہ اللہ تیرا جود و سخا دیکھا ہے

حر کو جنت میں بمع ذولجناح دیکھا ہے

میرے اللہ مجھے تھوڑا سا جلوہ دے دے

ان کے قدموں میں مجھے نعمت ۔ سجدہ دے دے

تمھارے رحم کے آگے یہ معصیت کیا ہے

نظر نہ تجھ پہ پڑے تو یہ مغفرت کیا ہے

تو دیکھ لے کہ مجھے میری کیفیت کیا ہے

وگرنہ میری عبادت کی حیثیت کیا ہے

میں امتی ہوں تو خیر البشر میرے شافع

وگرنہ دنیا میں جینے کی منفعت کیا ہے

قاضی ظہیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(830) ووٹ وصول ہوئے

You can read Naat E Rasool E Maqbool SAW written by Qazi Zaheer Ahmad at UrduPoint. Naat E Rasool E Maqbool SAW is one of the masterpieces written by Qazi Zaheer Ahmad. You can also find the complete poetry collection of Qazi Zaheer Ahmad by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Qazi Zaheer Ahmad' above.

Naat E Rasool E Maqbool SAW is a widely read Urdu Naat. If you like Naat E Rasool E Maqbool SAW, you will also like to read other famous Urdu Naat.

You can also read Islamic Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.