Kahaniyaan Na Khatam HooN Gi Ikhtetamiyoon K Sath, Urdu Ghazal By Rakhshanda Naveed

Kahaniyaan Na Khatam HooN Gi Ikhtetamiyoon K Sath is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Rakhshanda Naveed. Kahaniyaan Na Khatam HooN Gi Ikhtetamiyoon K Sath comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Ghazal. You can read Kahaniyaan Na Khatam HooN Gi Ikhtetamiyoon K Sath on this page of UrduPoint.

کہانیاں نہ ختم ہوں گی اختتامیوں کے ساتھ

رخشندہ نوید

کہانیاں نہ ختم ہوں گی اختتامیوں کے ساتھ

مجھے قبول کر مری تمام خامیوں کے ساتھ

میں اپنے حسن و ناز کے غرور میں بھی جل بجھی

وہ لوٹ لے گیا بزم خوش کلامیوں کے ساتھ

کسی مقام جبر پر شہید ہو گئی ہوں میں

مجھے بھی دفن کیجیے گا سو سلامیوں کے ساتھ

عبور کرنا سہل کب ہے پُل صراط عشق کا

کنارِ زیست ہم کھڑے ہیں ناتمامیوں کے ساتھ

ہم اُن کے اعتماد کے ڈسے ہوئے ہیں لوگ جو

کبھی تھے کوفہ والوں کے کبھی تھے شامیوں کے ساتھ

اسی لیے ہوئے ہو تم قریب سے قریب تر

ہزار خوش مزاحیوں سے خوش کلامیوں کے ساتھ

جہاں جہاں گئی ہوں میں تمھارا ہاتھ تھام کر

ہوا ادھر ادھر گئی سبک خرامیوں کے ساتھ

یہ کیا ہوا کہ اس کے باوجود اپنی ہار دی

کھڑی تھی میں تو سر اُٹھائے اپنے حامیوں کے ساتھ

کوئی بھی گُروہ آج تک ہمیں تو مل نہیں سکا

کہ غم کے باوجود خوش ہوں ناکامیوں کے ساتھ

مری زمیں ترے تئیں یہ فیصلہ درست ہے

ہوا جو حال وہ ہوا بدانتظامیوں کے ساتھ

ہمارا حوصلہ ہے یہ کہ مسکرائے روز و شب

دل و جگر کی اس خلش کے ناتمامیوں کے ساتھ

بس عین وقت چل گئی تھی میر جعفروں کی چال

وگرنہ کون ہارتا ہے اپنے حامیوں کے ساتھ

رخشندہ نوید

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2040) ووٹ وصول ہوئے

You can read Kahaniyaan Na Khatam HooN Gi Ikhtetamiyoon K Sath written by Rakhshanda Naveed at UrduPoint. Kahaniyaan Na Khatam HooN Gi Ikhtetamiyoon K Sath is one of the masterpieces written by Rakhshanda Naveed. You can also find the complete poetry collection of Rakhshanda Naveed by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Rakhshanda Naveed' above.

Kahaniyaan Na Khatam HooN Gi Ikhtetamiyoon K Sath is a widely read Urdu Ghazal. If you like Kahaniyaan Na Khatam HooN Gi Ikhtetamiyoon K Sath, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.