Bhaddi Soch K Paoon Main Khilta Kanwal

بھدی سوچ کے پائوں میں کھلتا کنول

مختلف شکلوں کے لوگوں کےہجوم میں

مکھیوں کی بھنبھناہٹ جیسی آوازوں کا شور تھا۔

لفظوں کی باتیں کرتی لڑکی کو کٹہرے میں لایا گیا۔

سچ لکھنے کے جرم میں

خون آشام درندہ الزامات کا بوجھ اٹھائے چیخا

قلم قبیلہ عورت

کلنک کا ٹیکہ ھے۔

وقت ذرا الٹی چال کیا چلا

نظروں نے سوچ کے زاویہ کو بگڑا دیکھا

ھوا مخالف سمت چلتی

اسکے بدن میں شگاف ڈالنے لگی

وہ بدشکل بھدی سوچ کے پاوءں تلے روندی گئ

لکھتی انگلیوں سے رستے خون سے معصوم چہروں کا نصیب سنوارتے

تن تنہا

پیروں میں الجھے کانٹوں سے

حرف حرف درد ٹپکاتی رہی۔

پہاڑوں کی چوٹیوں پہ

برف گرتی رہی

لڑکی

قلم تھامے سچ کی نوک سے

بوڑھے خبطی کی ریش پہ مکالمہ لکھتی رہی

آوازوں کا ہجوم

بدن میں تھکن اتارتے اس پہ کیچڑ اچھالتا رہا۔

کسی آواز کی بیٹی گھر سے بھاگی

تو آواز یں خود کشی کرنے لگیں۔

آسماں سے خدا نے جھانکا

سورج نے انگڑائی لی

دھوپ نے حدت اوڑھی

برف پگھلا کر

لڑکی کو باعزت بری کر دیا۔

سنا ھے۔ بالوں میں سفید پھول ٹانکتی لڑکی

بالوں کی چاندی سے اکثر اپنے گھر کا پتہ پوچھتی ھے

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(663) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Safia Hayat, Bhaddi Soch K Paoon Main Khilta Kanwal in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Nazam, and the type of this Nazam is Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 80 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.2 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Safia Hayat.