Hum Se Khushi Ka Bojh Uthaya Nahi Giya, Urdu Ghazal By Sheba Taraz

Hum Se Khushi Ka Bojh Uthaya Nahi Giya is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Sheba Taraz. Hum Se Khushi Ka Bojh Uthaya Nahi Giya comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Ghazal. You can read Hum Se Khushi Ka Bojh Uthaya Nahi Giya on this page of UrduPoint.

ہم سے خوشی کا بوجھ اُٹھایا نہیں گیا

شبہ طراز

ہم سے خوشی کا بوجھ اُٹھایا نہیں گیا

یعنی کہ پھر حواس میں آیا نہیں گیا

نا چاہتے ہوئے مجھے رکھا تھا چاک پر

سیدھے سبھاوٴ چاک گھمایا نہیں گیا

خطروں سے کھیلتے رہے ہم عمر بھر مگر

دل سے ہمارے خوف کا سایہ نہیں گیا

مجھ کو بنایا خواب میں خاہش کو گھول کر

آنکھوں میں کوئی رنگ لگایا نہیں گیا

مر کر بھی سُر خرو ہوئیں میری ریاضتیں

مجھ کو کسی کٹہرے میں لایا نہیں گیا

بویا تھا جس نے جو بھی وہی کاٹنا پڑا

کوئی عمل کسی کا بھی ضائع نہیں گیا

بے چہرگی نے وقت کا یوں امتحاں لیا

آینے سے بھی نقش بنایا نہیں گیا

خوشیوں کی میز پر جو مرے دائیں بائیں تھا

غم آ پڑا تو دور تک پایا نہیں گیا

باہر نکل کے اس طرح پھیلا مرا وجود

پھر اپنے آپ ہی میں سمایا نہیں گیا

ہم کو وفا کا پاس تھا سو بزم میں تری

خود آ گئے ہیں ہم کو بلایا نہیں گیا

شبہ طراز

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1659) ووٹ وصول ہوئے

You can read Hum Se Khushi Ka Bojh Uthaya Nahi Giya written by Sheba Taraz at UrduPoint. Hum Se Khushi Ka Bojh Uthaya Nahi Giya is one of the masterpieces written by Sheba Taraz. You can also find the complete poetry collection of Sheba Taraz by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Sheba Taraz' above.

Hum Se Khushi Ka Bojh Uthaya Nahi Giya is a widely read Urdu Ghazal. If you like Hum Se Khushi Ka Bojh Uthaya Nahi Giya, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.