Salam, Urdu Ghazal By Syed Iqbal Rizvi Sharib

Salam is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Syed Iqbal Rizvi Sharib. Salam comes under the Islamic category of Urdu Ghazal. You can read Salam on this page of UrduPoint.

سلام

سید اقبال رضوی شارب

نہ کم سمجھئے گا اُن بوریا نشینوں کو

جناں بناتے ہے جو دشت کی زمینوں کو

خطا سے پہلے سزا خونِ عدل ہے ورنہ

وہ جانتے تھے سبھی مارِ آستینوں کو

محل کے باسی ہوں یا چھپّروں کے باشندے

لحد میں یک سی جگہ ہے سبھی مکینوں کو

جو علم اپنا بڑھانے میں دن سے رات کرو

تو تنگ پاؤ گے تم سال کو مہینوں کو

ہر ایک بات پہ کچھ لوگ عقلِ ناقص سے

چڑھا کے رکھتے ہیں ہر وقت آستینوں کو

یزید ہو یا کوئی اس سے حسنِ ظن کا مریض

قدیر کر دے تو فیَ الْنّار سب لعینوں کو

خدا نے مغرب و مشرق کے امتیاز بغیر

رکھا ہے قدغنِ انصاف میں خزینوں کو

منافقین نے جب جب بھی دیں پہ وار کیا

بڑھایا آلِ محمّد نے اپنے سینوں کو

حسین بچّے جنہیں دیکھ چاند شرمائے

حسینؑ نے کیا قرباں انہیں حسینوں کو

مثالی لوگ شہادت کو ناز ہے جن پر

زمانہ آج بھی روتا ہے ان نگینوں کو

کہاں حسینؑ کا سوکھا گلا کہاں خنجر

بہاؤں کیوں نہ میں آنکھوں سے آب گینوں کو

سلام آپ پہ شاربؔ کا اے انیسِؔ سخن

سخنوری سے جو سینچا ہے ان زمینوں کو

سید اقبال رضوی شارب

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2428) ووٹ وصول ہوئے

You can read Salam written by Syed Iqbal Rizvi Sharib at UrduPoint. Salam is one of the masterpieces written by Syed Iqbal Rizvi Sharib. You can also find the complete poetry collection of Syed Iqbal Rizvi Sharib by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Syed Iqbal Rizvi Sharib' above.

Salam is a widely read Urdu Ghazal. If you like Salam, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Islamic Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.