Ghazal

غزل

لبِ خموش سے اُس نے 'خوش آمدید' کہا

اِسی کو لوگوں نے پھر' گفت اور شنید' کہا

بہارِ لالہ و گل سے خزاں کی آہٹ تک

ہرایک واقعہ موسم نے چشم دید کہا

جنوں میں پہلے تو اقرار کر لیا اُس نے

جنوں کی بات کو پھر عقل سے بعید کہا

حسین تبصرہ موسم پہ جب تمام ہوا

تو اُس نے کان میں چُپکے سے کچھ مزید کہا

ترا خیال کیا ہم نے وصل سے تعبیر

تری گلی سے گزرنے کو بازدید کہا

نہ ہم سے پوچھا گیا ضبط کا سبب کوئی

نہ ہم نے درد کو اپنے کبھی شدید کہا

مری سرشتِ سخن میں ہیں کچھ نئے اسلوب

نئی غزل نے مجھے بھی خوش آمدید کہا

عبدالوہاب سخن

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(216) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Poetry of ABDUL WAHAB SUKHAN, Ghazal in Urdu. Also there are 15 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.2 out of 5 stars. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of ABDUL WAHAB SUKHAN.