UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY By AMEER FAROOQABADI

UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, AMEER FAROOQABADI. You can also read more poetries of AMEER FAROOQABADI on this page of UrduPoint.

یوں اک عجب تماشا بنایا

امیر فاروق آ بادی

یوں اک عجب تماشا بنایا

سب نے مل کر خدا کا

آزاد نظم

پھر اک اور قوم بسی زمیں پر

بہت خوشحال قوم تھی

بہت کچھ تھا اس کے پاس

چشمیں دریا اور پانی کی نہریں

رزق کی فراوانی تھی

کوئی دکھ اور غم نہیں تھا

ہر طرف خوش حالی تھی

سائنس میں بہت آ گے

انساں ہوا میں اڑتے

ہزاروں من وزن اٹھا کر

پوری زمین کا چکر

دو منٹوں میں کاٹ لیتے

ہزاروں میل دور آدمی کو

سامنے حاضر کر لیتے

گھر بیٹھے دور لوگوں سے

روز باتیں کر لیتے

اپنے ملک میں بیٹھے

دوسرے ملک پر بم پھینک لیتے

ستاروں کے چکر بھی

کاٹے انہوں نے

اک دعویٰ تھا ان کا

بیماریوں پر قابوں پانے کا

برق رفتار موٹریں

کمپیوٹر سے ہر چیز کا کھوج لگاتے

گوشت کے لیے انہوں نے

بھاری جسہ جانور پیدا کیے

بے موسم پھل اور سبزیاں اگانے کا

جادو تھا ان کے پاس

اس قوم کے

بیالیس سو مذاہب تھے

جتنے انسان تھے

اتنے ہی فلسفے تھے

خدا پر سب کا جھگڑا تھا

کچھ پجاری تھے

لمبی سونڈ والے بتوں کے

کوئی کہتا گائے بھگوان ہے

کوئی پہاڑوں کا پجاری تھا

کوئی تلسی کا عقیدت مند

کوئی گھوڑے سے مرادپاتا

کوئی الو کو مقدس سمجھتا

کوئی بندر نما ہنو مان کو

کسی نے کسی عظیم انسان کو

اپنا رب مان لیا

کوئی یہ سمجھا آگ ہمارا رب ہے

کوئی سمجھا چاند سورج رب ہے

کچھ کہتے ہمارے بزرگ ہی

خدا کا روپ ہیں

کوئی انسانی جنسی اعضاء

کو پوج لیتا

کوئی قبر کا پجاری تھا

اس کا رب مردہ تھا

کوئی ہندو تھا

کوئی زرتشت

کوئی سکھ مت

کوئی بدھ مت

کوئی ملحد تھا

کوئی یہودی

کوئی نصرانی

کوئی مجوسی

اک مذہبی ٹولا اور تھا

وہ خود کو مسلم کہلاتا

ان کابھی خدا پر

جھگڑا تھا روز لڑتے

کئی گروہ تھے ان کے

کوئی کہتا خدا عرش پر ہے

کوئی کہتا خدا فرش پر ہے

علماء ان کے

ایک دوسرے کو کافر کہتے

گالی دیتے ایک دوسرے کو

کچھ کا پیشہ پیری تھا

ایک گروہ کا ولی

دوسرے گروہ کے لیے کافرتھا

ایک گروہ کا عالم

دوسرے گروہ کے ولی کو گالی دیتا

کبھی ایک دوسرے پر الزام تراشی

اور کبھی تشدد کبھی مار کٹائی

ایک گروہ کا ہیرو

دوسرے گروہ گروہ کا دشمن تھا

طبیب کے پاس کم جاتے

پھونکوں سے بیمار کا علاج کرتے

کوئی کہتا خدا کا کوئی ہمسر نہیں

وہ یکتا ہے وہ اکیلا ہے

کوئی کہتا بغیر وسیلے کے

وہ کسی کو ملتا نہیں

کچھ قبر پرستی کرتے

وہ سمجھتے قبروں والے

خدا سے ملاتے ہیں

یوں اک عجب تماشا بنایا

سب نے مل کر خدا کا

کیا ہوتی ہے خدائی

سمجھ کسی کو نہ آ ئی

پھر خالق حقیقی کو

اپنا تماشا دیکھ کر

بہت غصہ آیا

اس نے اپنی قدرت سے

اک جرثومہ چھوڑا

پوری زمین پر اک

عجب ہلچل مچ گئی

سر جوڑ کر بیٹھ گئے

تجربہ گاہوں میں

اس جرثومے کانام کرونا رکھا

کوئی علاج اس کا نہ ملا

پھر ایک دوسرے سے

دور بھاگنے لگے

ہاتھ ملانے سے گئیے

لاشوں کے انبار لگے

کوئی مرتا تو کوئی پاس نہ جاتا

اپنے بھی اپنوں سے دور ہوئے

لاش کو ڈنڈوں بالوں سے

گھسیٹ کر دور پھینک آتے

ایسا خوف پھیلا کہ سب

اپنے اپنے گھروں میں

مبحوس ہو گئے

بھوکوں مرنے لگے

کام کاج سے گئے

جس سائنس پر ان کو زعم تھا

اس سائنس نے ہتھیار پھینک دئیے

مندر مسجد بند

کلیسا کعبہ بھی ویراں

کچھ خال خال وہ بھی تھے

جو اپنی اصل میں محمدی تھی

وہ سمجھ گئے کہ یہ اسی عذاب کاتسلسل ہے

ذکرجس کا کتاب مقدس میں ہے

وہ زمین وآسمان کے رب کے حضور

جھکے مگر لا حاصل

شاید مقصود باری کچھ اور ہے

امیر فاروق آبادی

امیر فاروق آ بادی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(507) ووٹ وصول ہوئے

UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY by AMEER FAROOQABADI - Read AMEER FAROOQABADI's best Shayari UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY at UrduPoint. Here you can read the best poetry UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY of AMEER FAROOQABADI. UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY is the most famous poetry by emerging poet, AMEER FAROOQABADI. People love to read poetry by AMEER FAROOQABADI, and UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY by AMEER FAROOQABADI is best among the poetry collection by new poet AMEER FAROOQABADI.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of AMEER FAROOQABADI. On this page, you can read UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY by AMEER FAROOQABADI. UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY is the best poetry by AMEER FAROOQABADI.

Read the AMEER FAROOQABADI's best poetry UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet AMEER FAROOQABADI, regard it as the best poetry UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY of AMEER FAROOQABADI.

We recommend you read the most famous poetry, UOON AIK AJAB TAMASHA BANAY of emerging poet AMEER FAROOQABADI, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.