Manqabat By Ghulam Ghaush Fateh Chishti

Manqabat is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Ghulam Ghaush Fateh Chishti. You can also read more poetries of Ghulam Ghaush Fateh Chishti on this page of UrduPoint.

منقبت

غلام غوث فاتح چشتی

*بفیضان مرشدپاک*

منقبت سیدہ فاطمہ زھرا علیھا السلام

صادقہ عادلہ صابرہ کاملہ، طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

عابدہ زاہدہ صالحہ جیدہ ،طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

قائمہ راکعہ ساجدہ قاعدہ ،طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

خاضعہ خاشعہ خائفہ باکیہ، طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

عالیہ سامیہ نوریہ قدسیہ ، طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

عالمہ عارفہ واصلہ باخدا، طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

صابرہ قانعہ محسنہ قاسمہ ، طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

حاکمہ ناصرہ حامیہ ماحیہ طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

صوفیہ صافیہ پارسا بے ریا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

ہیں کنیز آپکےدر کی شرم و حیا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

راشدہ مرشدہ مونسہ عاطفہ طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

مشفقہ شافعہ ،شافیہ وافیہ طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

جن کے دم سے جہان سخن شاد ہےانجمن ذکر مولی کی آباد ہے

ذاکرہ شاکرہ ہادیہ سالکہ طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

پرتو شان پاک رسالت تمہی،نور چشمان ناز نبوت تمہی

ہر فضیلت تمہاری ہےسب سےجدا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

نور قندیل چشمان ناز نبی تابش زیست سرکار مولی علی

بزم توحید کا آپ روشن دیا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

گلبن نور ورحمت کی کھلتی کلی،نبض ہستی کو جس سے ملےتازگی

خوشبوۓ رہگزار شہ انبیا،طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

سید الاولیا شوہر نامدارآپکےشاہزادوں پہ جنت نثار

آپکے سر پہ رکھا ہے تاج النسا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

ہیں تقدس ،تورع، تفضل فدا، ڈیوڑھی پر کھڑا بن کے سائل غنا

غیر ممکن ہے ثانی ہو کوئی ترا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

تابش گوہر عصمت فرش ہیں جن کی عفت کے چرچے سر عرش ہیں

وہ ہیں خیر النسا بنت شمس الضحی طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

باغ رحمت سے گل بوٹے لاۓ گۓ نور کے سلک میں وہ پروۓ گۓ

پھر بنائی گئی ہے تمہاری ردا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

یہ ہے نکتہ شناسی بڑے کام کی پانچ حرفوں سے ترکیب ہے نام کی

پنجتن کا اہم زاویہ قائمہ طیبہ طاہرہ سیدہ ،،فاطمہ،،

ان کی تطہیر قرآن میں ہے بیاں اس فضیلت پہ ہیں دنگ عقل و گماں

نیک دل، پارسا، اور قدسی ادا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

رحمتیں کیوں نہ مائل ہوں غفار کی آپ پروردہ آغوش سرکار کی

آپ کے سر کے ہیں تاج شیر خدا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

آپ کے ناز و نعمت کے پالے ہوۓ راہ حق کے اجالے جیالے ہوۓ

مشعل اتقا شمع بزم ہدی طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

ٹھوکروں میں رکھا کرتے ہیں تاج کو،شاہ کردیتے ہیں پل میں محتاج کو

آپ کے بیٹے رکھتے ہیں وہ مرتبہ طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

اللہ اللہ وہ توقیر باب علی بے اجازت نہیں آتے جبریل بھی

مرتبہ رب نے اونچا کیا آپ کا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

قدسیان فلک در کے دربان ہیں محو تعظیم حوران و غلمان ہیں

نازش عزت و فضل و شرم و حیا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

صدقۂ جاں فرشتے اتارا کریں اپنی پلکوں سے چوکھٹ بہارا کریں

آپکا روضۂ نور جنت نما طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

نور سےروضۂ پاک معمور ہے چاند ہالے میں گویا کہ مستور ہے

در پہ ہر دم فرشتوں کا ہے جمگھٹا ، طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

رات کیوں اتنی چھوٹی بنائی گئ،اپنا سجدہ مکمل نہیں کر سکی

بارہا عرض کرتیں حضور خدا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

بازگشت آخرش جاکے ٹکرا گئ،اور بدلے میں بخشش کی عزت ملی

بہر امت جو کی تم نے رب سےدعا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

ایسی خاتون کوئی ہوئی ہی نہیں آپ رشک خواتین عالم بنیں

خواہ مریم، زلیخا یا ہوں آسیہ، طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

جود ایسا زمانے نے دیکھا نہیں دیکھنا تو بہت دور سوچا نہیں

گھر میں جو تھا سوالی کو سب دیدیا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

جس نے جو مانگا اسکو طلب سے سوا آپکے دست باجود سے مل گیا

آپکے در سے خالی نہ لوٹا گدا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

روزن فکر و فن میرا روشن ہوا گل بداماں تصور کا گلشن ہوا

چھڑ گیا ہے جہاں آپ کا تذکرہ طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

آپ کی چشم شفقت کی چادر تنی اسکے سر سے بلا و مصیبت ٹلی

جو بھی ریحان جنت سے جا مل گیا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

ہم گنہ گار محشر میں بخشے گۓ آگیا مغفرت کے بہانے لیے

قطرۂ اشک غم آپ کا جو بہا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

شدت گرمی حشر رنج و الم،بڑھ نہ پائی مری سمت اک دو قدم

تیرے شہزادوں کا لب پہ جو نام تھا طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

آپکی آل ذرہ بھی دیدے اگر،فخر سے میں بنالوں اسے تاج سر

ایسے اعزاز کو ترسوں صبح و مسا ، طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

ماہ و خورشید و انجم کی حاجت نہیں،تاج شاہی کی اصلا ضرورت نہیں

پاۓ آل عبا پر ہو سر یہ مرا،طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

صدقہ حسنین کا کچھ عطا کیجیے،اپنا نورانی روضہ دکھا دیجیے

دست بستہ کہے *فاتح* بے نوا،طیبہ طاہرہ سیدہ فاطمہ

*فاتح چشتی مظفرپوری*

غلام غوث فاتح چشتی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1194) ووٹ وصول ہوئے

Manqabat by Ghulam Ghaush Fateh Chishti - Read Ghulam Ghaush Fateh Chishti's best Shayari Manqabat at UrduPoint. Here you can read the best poetry Manqabat of Ghulam Ghaush Fateh Chishti. Manqabat is the most famous poetry by emerging poet, Ghulam Ghaush Fateh Chishti. People love to read poetry by Ghulam Ghaush Fateh Chishti, and Manqabat by Ghulam Ghaush Fateh Chishti is best among the poetry collection by new poet Ghulam Ghaush Fateh Chishti.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Ghulam Ghaush Fateh Chishti. On this page, you can read Manqabat by Ghulam Ghaush Fateh Chishti. Manqabat is the best poetry by Ghulam Ghaush Fateh Chishti.

Read the Ghulam Ghaush Fateh Chishti's best poetry Manqabat here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Ghulam Ghaush Fateh Chishti, regard it as the best poetry Manqabat of Ghulam Ghaush Fateh Chishti.

We recommend you read the most famous poetry, Manqabat of emerging poet Ghulam Ghaush Fateh Chishti, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.